آئی ٹی سی این ایشیاء 2017ء نمائش و کانفرنس کا آغاز

منگل 19 ستمبر 2017 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء)پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کمیونیکیشن کے موضوع پر 17 ویں آئی ٹی سی این ایشیاء 2017ء نمائش و کانفرنس 19 سے 21 ستمبر 2017ء تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس سال کے ایونٹس میں سیکورٹی ایشیاء، فائر اینڈ سیفٹی ایشیا، لائٹس اور ایل ای ڈی ایشیا اور کنزیومر الیکٹرانکس ایشیاء کے موضوعات شامل ہیں۔

یہ ایونٹ اس متحرک اور قابل قدر صنعت کی شاندار ترقی کا وعدہ کرتا ہے۔ 17 ویں آئی ٹی سی این ایشیاء کی گنجائش بہت سے نئی خصوصیات کی شمولیت کے ساتھ اس کے گزشتہ تمام سالانہ ایونٹس سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ یہ تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار مربع فٹ کے نمائشی علاقے پر محیط ہے اور توقع ہے کہ ایونٹ میں 600 سے زائد ملکی اور غیر ملکی برانڈز، 150 سے زائد غیر ملکی وفود اور 25 سے زائد ممالک کے شرکاء کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

50 سے زائد کمپنیوں کے آغاز اور ماہرین سمیت ایک لاکھ سے زائد شرکاء کی جانب سے اس ایونٹ کو دلکش بنانے کی توقع ہے۔ یہ نمائش کاروبار سے کاروباری اتحاد کے لئے بڑے مواقع پیدا کرنے، اس تیز رفتار صنعت میں صلاحیتوں کی تعمیر کے لئے اپنی باہمی طاقت کو اکٹھا کرنے کیلئے ترتیب دی گئی ہے۔ آئی ٹی سی این ایشیاء دنیا کے زیادہ طاقتور برانڈز کو اپنی جدید مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گی جبکہ صارفین کو ایک چھت تلے ٹیکنالوجیز کی وسیع رینج میسر ہوگی۔

آئی ٹی سی این ایشیا کے افتتاح کے موقع پر چیرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ آئی ٹی سی این ایشیا ایک چھت تلے کام کرنے کا بہتر موقع فراہم کرتی ہے جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بھی شامل ہے۔پی ٹی اے نے عوام کو مناسب قیمت پر براڈبینڈ انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔پچھلے تین سال میں براڈبینڈ صارفین اور اس کی طلب میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

نوجوان نسل کا انٹرنیٹ کا مثبت استعمال قوم کی ترقی میں مددگار ثابت ہو گا۔ اس متحرک کانفرنس کا پلاٹینیم سپانسر HIKVISION ہے جبکہ قیمتی برانڈز اور اداروں میں جیز، NAFFCO اور میگا پلس جیسے ادارے گولڈ سپانسر ہیں۔ سلور سپانسر میں کامیاب کمپنیاں شامل ہیں جن میں سام سنگ، مائیکرو ٹیک، Optimum ٹیکنالوجی، SFFECO گلوبل، Dahua ٹیکنالوجی، حسین حبیب ٹریڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، ایمریٹس فائر فائٹنگ ایکوئپمنٹ فیکٹری ایل ایل سی (فائریکس)، ایکسکلوزو سلوشنز اور کیڈا کام جبکہ برونزی سپانسرز میں تھری ایم، منروا، ویوانکو، اے بی ایم ڈیٹا سسٹم (پرائیویٹ) لمیٹڈ، فخری برادرز، ٹیک سمارٹ آئی او ٹی اور امریکن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

آئی ٹی سی این ایشیاء کے سٹریٹجک پارٹنرز میں پی ٹی اے، پی ایس ای بی، پاشا، کے پی آئی ٹی بی، آئی سی ٹی فورم پاکستان، دی نیسٹ آئی/او، آئی ایس اے سی اے ۔ کراچی چیپٹر، ٹیک پاکستان، آئی ای ای ای ۔ کراچی سیکشن، حکومت سندھ کا محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں جبکہ آئی بی اے اس کا معلوماتی پارٹنر اور اے ٹو زیڈ Creatorz اس کا آفیشل ویب پارٹنر ہے۔

تین روزہ ایونٹ ٹیلی کام سمٹ اور پی ایس ای بی سی ای او فورم سمیت مختلف کانفرنسوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ میڈیا کے لئے ڈیجیٹل سیکورٹی اور ایچ ای آئیز میں آئی سی ٹی کی اہمیت اور کردار پر مباحثے بھی شامل ہیں۔ اس میں انفارمیشن سیکورٹی پر ایک خصوصی کانفرنس بھی شامل ہے اور فنانشل ٹیکنالوجیز (فن ٹیک) ان شعبوں میں جدید رجحانات اور چیلنجز کا تجزیہ پیش کرے گی۔ تقریباً 70 معروف ماہرین اور بین الاقوامی مقررین ڈیجیٹل دنیا میں تازہ ترین جدتوں پر وسیع معلومات کی فراہمی اور نئے راستوں کی تلاش کے لئے بصیرت آمیز تقاریر اور پریزنٹیشنز پیش کریں گے۔ یہ کانفرنسیں سی ای اوز، سی آئی اوز، سی آئی ایس زو اور دیگر سینئر حکام سمیت 700 سے زائد وفود کی توجہ حاصل کریں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

ڈالر کی قدر میں کمی کے ساتھ ہی گاڑی خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے ..

یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے ..