پاک کینیڈا تجارتی فروغ وقت کی ضرورت ہے ،سامیر ڈوسل

منگل 19 ستمبر 2017 22:40

راولپنڈی 19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاک کینیڈا بزنس کونسل کے صدر سامیر ڈوسل Samir Dossal نے کہاہے کہ پاکستان اور کینیڈا مختلف شعبوں خا ص طور پر تجارتی نمائشوں اور وفود کے تبادلوں کے ذریعے دو طرفہ تجارتی تعلقات بڑھا سکتے ہیں کینیڈا بزنس کونسل کمپنیوں کی معلومات آر سی سی آئی ممبران کے ساتھ شیئر کرے گی اور براہ راست کاروباری رابطوں کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرے گی ان خیالات کا اظہار نے انہوں نے ر اولپنڈی چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر صدر راجہ عامر اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک کینیڈا بزنس کونسل نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے ساتھ مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں معائدے کے تحت تجارتی روابط بڑھانے ، معلومات کے تبادلے اور نئے کاروباری مواقعوںکی تلاش کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہے اس موقع پر سنیئر نائب صدر راشد وائیں، نائب صدر عاصم ملک اور مجلس عاملہ کے اراکین بھی موجود تھے صدر چیمبر راجہ عامر اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی چیمبر اندرون ملک اور بیرون ملک نمائشیں کامیابی کے ساتھ منعقد کراتا چلا آ رہا ہے اس سال بھی راول انٹر نیشنل ایکسپو منعقد کی گئی جس میں بارہ سے زائد غیر ملکی کمپنیوں نے شرکت کی تھائی لینڈ ، انڈونیشیا کے سفارتخانوں نے کلچرل شو بھی پیش کیا انہوں نے کہا یہ ایم او یو ایک اہم سنگ میل ہے اس سے پاکستانی بزنس مین کو کینیڈا میں کاروباری مواقعوں کے بارے میں معلومات ملے گی انہوں نے راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں پر ایک بریفنگ بھی دی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..