36 پاکستانی کمپنیوں کی ٹیکس ورلڈ نمائش پیرس میں پاکستانی ٹیکسائل مصنوعات کے فروغ کیلئے شرکت

منگل 19 ستمبر 2017 23:26

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء)پیرس میں ٹیکس ورلڈ نمائش میں 36 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے پاکستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کو یورپین منڈیوں میں برآمدات کے اضافے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان جناب معین الحق نے آج پیرس میں منعقد ہونے والی چار روزہ اکتالیسویں ٹیکس ورلڈ نمائش میں پاکستانی سٹالز کے دورے کے دوران کیا۔

جہاں پاکستان کی اعلی اور معیاری کپڑے کی مصنوعات خریداروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں۔ سفیر پاکستان نے ریشم،سوتی کپڑے اور جینزکے بنائے ہوئے مختلف ملبوسات جو حاض طو رپر یوپین خریداروں کیلئے تیار کیئے گئے تھے کی تعریف کی۔ سفیر پاکستان نے ہر پاکستانی سٹال پر جا کرسٹال مالکان سے انفرادی طور پر ملاقاتیں کی اور نمائش میں حصہ لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کی شمولیت کی وجہ سے پاکستانی کپڑے کی مصنوعات کو فرانس میں متعارف کروانے اور یورپ کی پرکشش منڈیوں میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان کی کپڑے کی صنعت کے نامور گروپوں اوربرآمدکنندگان نے بھی اس نمائش میں شرکت کی جن میں نشاط ملز، کوہ نور، سفائر ، لبرٹی ٹیکسائل، کمال لمیٹڈ، مسعود ٹیکسٹائل اور لکی ٹیکسٹائل شامل ہیں۔ ٹیکس ورلڈ سال میں دو مرتبہ منعقد کی جانے والی ایک مقبول تجارتی نمائش ہے جو کہ خصوصی طور پر کپڑے اور فیشن کی صنعت سے وابستہ لوگوں کیلئے لگائی جاتی ہے۔ یہ بین الاقوامی سطح پر کپڑے کی صنعت سے وابستہ لوگوں کیلئے یورپین منڈیوں تک رسائی کیلئے ایک موثر اور قابل قدر ذریعہ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..