اسٹیٹ بینک نے کھاتوں میں رقوم کی بروقت منتقلی کی سہولت کے لئے کلیئرنگ آپریشنز بارے گائیڈ لائنز جاری کردیں

جمعرات 21 ستمبر 2017 20:50

اسٹیٹ بینک نے کھاتوں میں رقوم کی بروقت منتقلی کی سہولت کے لئے کلیئرنگ آپریشنز بارے گائیڈ لائنز جاری کردیں
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) بینک دولت پاکستان نے ان کلیئرنگ ہاوسز اور ان کے رکن اداروں (بینکوں اور مائیکرو فنانس بینکوں) کے لئے جو پاکستانی روپے میں ادائیگی کے طریقوں کی کلیئرنگ سے متعلق ہیں، کلیئرنگ آپریشنز کے لئے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں تاکہ عوام کو اپنے بینک کھاتوں میں رقوم بروقت ملیں اور صارف کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

جمعرات کو مرکزی بینک سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ گائیڈ لائنز جو یکم جنوری 2018ء سے نافذ العمل ہوں گی، پیمنٹ سسٹمز اینڈ الیکٹرانک فنڈ ٹرانسفرز ایکٹ، 2007ء کے تحت اسٹیٹ بینک کو حاصل اختیارات کے حوالے سے جاری کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں بینکوں/ مائکرو فنانس بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گائڈلائنز میں بتائی گئی مدت کے اندر رقم صارفین کے کھاتوں میں منتقل کی جائے، اور اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تو تاخیر کی مدت کے لحاظ سے انہیں صارفین کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا (ماسوائے کسی آسمانی آفت کی صورت میں، جس کا اعلان اور اطلاع صارفین کو بھیجی جائے گی)۔

(جاری ہے)

بینکوں/ مائکرو فنانس بینکوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مختلف شہروں کے مابین اپنے وثیقہ جات سے نمٹنے کی غرض سے مرکزی کلیئرنگ کے انتظامات کریں، جس کے لیے وہ شہروں میں واقع اپنی مقررہ برانچیں استعمال کر سکتے ہیں تاکہ وثیقہ جات کی اصالتا نقل و حمل کی بنا پر کلیئرنگ کا وقت کم کیا جائے۔ علاوہ ازیں، شہریوں کی شکایات بروقت دور کرنے کے لیے تنازع کے حل کا طریقہ کار اور بینکوں/ مائکرو فنانس بینکوں کے لیے اس کا دورانیہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔

نیز، تمام بینکوں/ مائکرو فنانس بینکوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ تفصیلات فراہم کریں: ادائیگی کے وثیقہ جات کی پیشی کا کٹ آف ٹائم، صارفین کے کھاتوں میں رقم منتقل کرنے کی ٹائم لائن، اور وصولی اور ادائیگی کے وثیقہ جات کی کلیئرنگ کے لحاظ سے صارفین کا کردار، ذمہ داریاں اور واجبات۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے