کراچی، ایس ایم منیر نے بے بنیاد خبروں اور الزام تراشیوں کے جواب میں مخالفین کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

پیر 25 ستمبر 2017 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ اور سابق چیف ایگزیکٹوٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ٹڈاپ)ایس ایم منیر نے اپنے خلاف اخبارات میں دی گئی بے بنیاد خبروں اور الزام تراشیوں کے جواب میں اپنے وکلاء کی ٹیمMCASW کے ذریعہ احمدجواد، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر حاجی غلام علی،زکریا عثمان اور بزنس مین پینل کے رہنمائوں انجم نثار، عثمان ذوالفقار، کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ،نوٹس میں تمام افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ ایس ایم منیر پر عائد کردہ جھوٹے الزامات کی معافی مانگیں۔

ایس ایم منیر کی قانونی ٹیم کی جانب سے تمام افرادکو بھیجے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایس ایم منیر ملک کے باعزت شہری ہیں جنہوں نے ملک کی نیک نامی کیلئے ہمیشہ کام کیا اور ٹڈاپ سے بھی کرپشن کے خاتمے سمیت ادارے کی بہتری کیلئے انہوں نے اپنا کردار ادا کیا مگر مذکورہ تمام افراد کی جانب سے انکی شخصیت کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی، انکے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر7یوم کے اندراحمدجواد،حاجی غلام علی،زکریا عثمان اور بزنس مین پینل کے رہنمائوں انجم نثار،عثمان ذوالفقارنے ایس ایم منیر سے اعلانیہ معافی نہ مانگی گئی تو معیاد کے بعد ان کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کاروائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔#

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان