ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر برادرانہ تعلقات کا قیام باہمی تجارت کے فروغ کے ذریعے ہی ممکن ہے ،سینیٹر الیاس بلور

بدھ 4 اکتوبر 2017 21:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2017ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی ) پشتونخوا گروپ کے چیئرمین ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر الیاس بلور نے کہاہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر برادرانہ تعلقات کا قیام باہمی تجارت کے فروغ کے ذریعے ہی ممکن ہے ،افغانستان ،ایران سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مقرر کردہ تجارتی اہداف کے حصول کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیںگی ،ہم خیبرپشتونخوا ،بلوچستان سمیت ملک بھر میں قانونی تجارت کا فروغ چاہتے ہیں اس کے ذریعے نوجوانوں کو روز گار کے مواقع میسر آئینگے جبکہ معاشی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز کے دورے کے موقع پر چیمبرآف کامرس کے پیٹر ن انچیف غلام فاروق خان ،سینئر نائب صدر محمدایوب خلجی ،سابق صدر چیمبرآف کامرس حاجی عبدالودود اچکزئی اور ایگزیکٹو ممبران سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے چیمبرآف کامرس کے نومنتخب عہدیداران صدر عبدالصمد ،سینئر نائب صدر محمد ایوب خلجی ،نائب صدر محمد طاہر اچکزئی سمیت ایگزیکٹو ممبران کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ صوبے میں قانونی تجارت کے فروغ اور امپورٹرز وایکسپورٹرز سمیت صنعت کاروں کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائینگے ،انہوں نے کہاکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز ،چیمبرآف کامرس کوئٹہ سمیت دیگر کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے کوششیں جاری ہیں کیونکہ ہمسایہ ودیگر ممالک کے ساتھ بہترین اور برادرانہ تعلقات کا قیام اس وقت ممکن ہوگا جب ان کے ساتھ باہمی تجارتی مفادات وابستہ ہونگے ،انہوں نے کہاکہ قانونی تجارت کے فروغ سے نہ صرف خیبر پشتونخوا سمیت ملک کی دیگر اکائیوں کے حاصلات میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک میں معاشی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ،انہوں نے کہاکہ حکومتیں تمام بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کے مواقع فراہم نہیں کرسکتی بلکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع تجارت کے فروغ سے ہی ملیںگی ،انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ افغانستان ایران اور دیگر ممالک کے ساتھ مقرر کردہ تجارتی اہداف کا حصول ممکن ہو اس کیلئے امپورٹ ایکسپورٹ اور انڈسٹریز سے وابستہ افراد کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ۔

اس موقع پر چیمبرآف کامرس کے پیٹرن انچیف حاجی غلام فاروق خان نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز پشتونخوا گروپ کے چیئرمین ،سینیٹر الیاس بلور کو خوش آمدید کہا اور بتایاکہ ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان صوبے میں قانونی تجارت کے فروغ کیلئے روز اول سے ہی اپنا بھرپور کردار ادا کررہاہے ہماری کوشش ہے کہ پاکستان ایران سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دیکر صوبے اور ملک کی خوشحالی میں اپنا کردار اداکرسکیں ،انہوں نے کہاکہ چیمبرآف کامرس کے پلیٹ فارم سے صوبے کی امپورٹ ایکسپورٹ ،صنعت سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہے بلکہ تجارت سے وابستہ افراد کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی ہماری جدوجہد جاری ہے ،چیمبرآف کامرس کے سینئر نائب صدر محمدایوب خلجی کاکہناتھاکہ انہیں چیمبرآف کامرس کے عہدیداران کی جانب سے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے پورا کرنے کیلئے وہ دن رات کوشاں رہینگے انہوں نے کہاکہ ہمیں صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کی مشکلات کا نہ صرف ادراک ہے بلکہ ان کے خاتمے کیلئے بھی ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،انہوں نے کہاکہ ہم پاک ایران اور پاک افغان تجارت کو فروغ دینے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں بلکہ صوبے اور ملک میں بھی قانونی تجارت کے فروغ ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہیں ،انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک بھر کے چیمبرآف کامرس متحد ہوں اور وہ باہمی اتحاد واتفاق کے ذریعے ملک بھر میں قانونی تجارت کے فروغ کو ممکن بنائیں ۔

انہوں نے سینیٹرالیاس بلور کی چیمبرآف کامرس آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ان کی چیمبرآف کامرس کوئٹہ آمد کا سلسلہ جاری رہیگااس موقع پر چیمبرآف کامرس کے سابق صدر حاجی عبدالودود اچکزئی ودیگر ایگزیکٹو ممبران نے بھی سینیٹر الیاس بلور کے ساتھ تجارتی امور پر بات چیت کی اور انہیں چیمبرآف کامرس کے کردار اور تجارت سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے