پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 7.49 پوائنٹس کے اضافے سے 40468.49 پوائنٹس پر بند

جمعرات 5 اکتوبر 2017 20:54

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 7.49 پوائنٹس کے اضافے سے 40468.49 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 3 ارب 56 کروڑ 70 لاکھ 15 ہزار 392 روپے کا اضافہ ہوگیا تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 37 کروڑ 38 لاکھ 29 ہزار 364 روپے کی کمی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 4 کروڑ 17 لاکھ 30 ہزار 280 حصص کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 7.49 پوائنٹس کے اضافے سے 40468.49 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 40.47 پوائنٹس کی تیزی سے 20554.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 7.92 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 0.42 پوائنٹس کی تیزی رہی۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 33.05 پوائنٹس کے اضافے سے 15171.93 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 59.43 پوائنٹس کی تیزی سے 17044.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 44.99 پوائنٹس کی مندی سے 20316.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 405 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 165 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 221 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 77.61 روپے کے اضافے سے 1782 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیسلے پاکستان کے حصص کی سودے بھی 70.16 روپے کی تیزی سے 12999.83 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 50 روپے کی مندی سے 2900 روپے اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 19.31 روپے کی کمی سے 943.20 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 20 لاکھ 17 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 34.48 روپے سے شروع ہو کر 34.20 روپے پر بند ہوئی جبکہ چکوال اسپیننگ کے 75 لاکھ 13 ہزار 500 حصص کے سودے 12.20 روپے سے شروع ہو کر 10.92 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 15 کروڑ 2 لاکھ 72 ہزار 670 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 27 کروڑ 21 لاکھ 98 ہزار 478 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 98 ارب 58 کروڑ 93 لاکھ 81 ہزار 192 روپے سے بڑھ کر 85 کھرب 2 ارب 15 کروڑ 63 لاکھ 96 ہزار 584 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 5 کروڑ 45 لاکھ 57 ہزار 40 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں