کوئٹہ، نومنتخب صدر اور ممبران کیساتھ مل کر امپورٹرز ایکسپورٹرز صنعت کاروں ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ،عبدالصمد

جمعہ 6 اکتوبر 2017 01:56

ْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2017ء) چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز کوئٹہ کے صدر عبدالصمد نے کہاہے کہ لینڈ روٹس کیلئے ٹیکس ویلیوایشن میں کمی ،وی باک ،ای فارم اور سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر انٹریز اور ٹھپوں سے متعلق معاملات کے بارے میں جلدمتعلقہ محکموںاور اداروں کے حکام سے ملاقات کرکے امپورٹرز ایکسپورٹرز اور صنعتوں سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرینگے بلکہ اس سلسلے میں چیمبرآف کامرس کے عہدیداران اور ممبران کی تجاویز بھی ان تک پہنچائی جائینگی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان میں چیمبرآف کامرس کے پیٹرن انچیف غلام فاروق خان ،سینئر نائب صدر حاجی محمدایوب خلجی ،نائب صدر محمد طاہر خان اچکزئی سمیت ایگزیکٹو ممبران کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل چیمبرآف کامرس کے پیٹرن انچیف غلام فاروق خان کاکہناتھاکہ نومنتخب صدر ،سینئر نائب صدر اور نائب صدر اور چیمبرآف کامرس کے ایگزیکٹو ممبران کے ساتھ مل کر امپورٹرز ،ایکسپورٹرز صنعت کاروں ،ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد اور دیگر کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے امپورٹرز ،ایکسپورٹرز اور صنعت کار اس وقت تک ملک کی دیگر اکائیوں کے صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کا مقابلہ نہیں کرسکتے جب تک انہیں لینڈ روٹ پر ٹیکس ویلیوایشن میں خصوصی رعایت نہیں دی جاتی ،انہوں نے کہاکہ وی باک ،ای فارم اور سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر انٹریز سمیت مختلف مسائل کا تجارت سے وابستہ افراد کو سامناہے اس سلسلے میں مشترکہ لائحہ عمل طے کرکے حکام بالا سے بات کرنے کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایوان صنعت وتجارت کے صدر عبدالصمد کاکہناتھاکہ لینڈ روٹ کیلئے ٹیکس ویلیوایشن چمن اور تفتان میں وی باک اور ا ی فارم کے مسائل سمیت سیکورٹی چیک پوسٹوں پر امپورٹ اور ایکسپورٹس کی مال بردار گاڑیوں کی انٹریز ،تجارتی شعبے کو متاثر کررہی ہے اس لئے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کے حکام سے بات چیت کرینگے انہوں نے کہاکہ ایکسپورٹ پر قد غن لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ،انہوں نے کہاکہ اعلیٰ حکام کے واضح احکامات کے باوجود بھی ٹیکس ویلیوایشن میں 15فیصد تک کمی پر عملدرآمد ممکن نہیں ہوسکاہے ہماری کوشش ہے کہ اس سلسلے میں نہ صرف رعایت کو بڑھایاجائے بلکہ اس پر فوری عملدرآمد کو بھی ممکن بنایاجائے ،انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے جلد ملاقات کرکے مسائل کو اٹھایاجائیگا ،انہوں نے کہاکہ فوڈ سیکورٹی کے حوالے سے بھی ہم اپنے خدشات اور تجاویز وفاقی وزیر سمیت دیگر محکمے کے دیگر حکام تک پہنچائینگے ،چیمبرآف کامرس کے سینئر نائب صدر محمدا یوب خلجی کاکہناتھاکہ سیکورٹی چیک پوسٹوں پر امپورٹ اور ایکسپورٹ گاڑیوں کی انٹری اور چیکنگ کا مسئلہ ہو یا وی باک ای فارم اور دیگر تمام کے حل کیلئے ،چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران اور دیگر اراکین کے ساتھ مشاورت کرکے لائحہ عمل اختیار کیاجائیگا ہم چاہتے ہیںکہ صوبے میں قانونی تجارت کو فروغ حاصل ہو تاہم بلوچستان کے حالات ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں یکسر مختلف ہے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام کی توجہ مبذول کرناے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائینگے ۔

چیمبرآف کامرس کے نائب صدر طاہر اچکزئی کاکہناتھاکہ وی بیک اور دیگر کے متعلق سابقہ پالیسیاں تاحال لاگو ہے جس کے ایکسپورٹ پر انتہائی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں اس مسئلے سمیت دیگر بارے متعلقہ حکام سے بات چیت وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں چیمبر کے سینئر ممبران اور عہدیداران سب کو مل کر چلنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر ان نے مختلف مسائل اور ا ن کے حل کیلئے نومنتخب صدر ،سینئرنائب صدر اور نائب صدر کو تجاویز دی بلکہ ان کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کا بھی اعادہ کیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی