سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن کی وفد کے ہمراہ سائیں باباکلو سرکار کے دربار پر حاضری

پیر 9 اکتوبر 2017 15:25

سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن کی وفد کے ہمراہ سائیں باباکلو سرکار کے دربار پر حاضری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے )کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے سائیں باباکلو سرکار کے سالانہ عرس کے موقع پر مزدور یونین کے وفد کے ہمراہ مانسر شریف اٹک میں ان کے دربار پر حاضری دی۔اس موقع پر انھوں نے بابا کلوسرکار ، پیر سید انور علی شاہ اور راجہ محمد اکرم شہید کی قبروں پر چادریں چڑھائیں۔

وفد میں یونین کے صدر اورنگزیب خان ،حاجی مشتاق احمد شاہد،محمد سرفراز ملک ،چوہدری اشرف ،چوہدری منیر ،چوہدری ناصر گجر،مہر افتخار ،عمر جھبانہ ،مقصود،زاہد بھٹی ،طارق آفریدی ،عارف خان ،محبوب جاوید ،ملک احمد اعوان ،عرفان خان،حافظ عمران صادق ودیگر شامل تھے۔اس موقع پر راجہ سرفراز اکرم اور زائرین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

وفد نے ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔

چوہدری محمد یسیٰن نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام ہماری زندگی کے لیے مشعل راہ ہیں اور انہی کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیراں ہو کر ہم اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔انھوں نے عزم ظاہر کیا کہ انشاء اللہ وہ پہلے سے بہتر انداز میں سی ڈی اے کے مزدوروں کی خدمت جاری رکھیں گے۔انھوں نے کہا کہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ادارے کے مزدوروں کے تمام مطالبات جن میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ ، بچوں کی بھرتی اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور