پی ٹی سی ایل نے 2017 ء کے پہلے نو ماہ میں 6.5 بلین روپے کا منافع حاصل کیا

بدھ 11 اکتوبر 2017 21:07

پی ٹی سی ایل نے 2017 ء کے پہلے نو ماہ میں 6.5 بلین روپے کا منافع حاصل کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2017ء) پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائرکٹرز نے اسلام آباد میں مورخہ 11 اکتوبر 2017 ء کو منعقدہ ایک اجلاس میں مورخہ 30 ستمبر 2017 ء کو ختم ہونے والے سال 2017 ء کے پہلے نو ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے ۔پی ٹی سی ایل نے سال 2017 ء کے پہلے نو ماہ کے دوران 52.8 بلین روپے کی آمدنی حاصل کی۔

پی ٹی سی ایل کی فکسڈ براڈ بینڈ سروس کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہوگیا، جس نے گزشتہ سال اسی مدت میں رہنے والی 4 فیصد آمدنی کے مقابلے میں 2017 ء کی تیسری سہ ماہی (Q3) میں آمدنی میں 6 فیصد اضافہ کیابالکل یہی چارجی / LTE کے ساتھ ہوا جس کی آمدنی Q3 میں 20 فیصد رہی جب کہ گزشتہ برس پہلے نو ماہ میں یہی 7 فیصد رہی تھی۔ اسی طرح کارپوریٹ اور انٹر نیشنل آمدنی بھی بالترتیب 7 فیصد اور 11 فیصد سالانہ بنیادوں پر بڑھی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی ایل کی آمدنی نو ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں مجموعی طور پر 3 فیصد کم ہوئی ہے، جس کی وجہ وائس اور EVO کی آمدنی میں کمی ہے، جو دیگر شعبوں میں بڑھنے والی آمدنی کے مقابلے میں زیادہ تھی۔پی ٹی سی ایل نے بعد از ٹیکس منافع 6.5 بلین روپے پوسٹ کیا ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے، جس کی بنیادی وجہ مالیات میں کمی اور کم مالی آمدنی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے 100 فیصد ماتحت ادارے یو بینک (UBank) نے گروپ کی Bottom Line میں مثبت کردار ادا کیا۔ گروپ کے خالص منافع میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو بعض قانونی مسائل کو کامیابی سے حل کرنے اور یو فون کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے ہوا ہے۔ تبدیلی کے اس سفر کوجاری رکھتے ہوئے، پی ٹی سی ایل نے آخری سہ ماہی میں مزید ایکس چینجز کو کامیابی سے اپ گریڈ کیا ہے، اور مزید صارفین کو اپنی ڈیٹا سروسز کے دائرے میں لایا ہے تاکہ وہ تیز رفتار اور قابلِ اعتماد انٹر نیٹ سروس سے لطف اندوز ہوسکیں۔

جیسا کہ معیاری مواد کی طلب مسلسل بڑھتی چلی جارہی ہے، تو پی ٹی سی ایل اس طلب کو پورا کرنے کے لئے اعلیٰ قسم کا مقامی و بین الاقوامی تفریحی مواد ڈیٹا پیکیج براڈ بینڈ کے صارفین کو iflix کے ساتھ شراکت داری کرکے فراہم کررہا ہے۔ چارجی / LTE سروسز آزاد جموں و کشمیر میں مسلسل ترقی کررہی ہے ، جس کی خدمات کو اب خیبر پختون خواہ اور بلوچستان تک توسیع دے دی گئی ہے۔ملتان، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ جیسے بڑے شہروں کے صارفین تو ہماری 4G LTE سے پہلے ہی محظوظ ہورہے ہیں۔ آئی بی ایم کلائوڈ نے کارپوریٹ سیکٹر میں اچھی ترقی دکھائی ہے۔ایشیا ،افریقہ ، یورپ (AAE-1) اب پی ٹی سی ایل کے زیر آب بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے اور ملک کی بڑھتی ہوئی انٹر نیٹ بینڈ وڈتھ کی ضروریات کو بھی پورا کررہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس و سمارٹ ایکسپو 11مئی کوسعودی عرب میں منعقد ہوگی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا  ایس سی سی آئی کا دورہ

ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد یو بی جی قیادت کا ایس سی سی آئی کا دورہ

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

بی ایف سی کاسرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار،دیگر شہروں میں بھی ایسے سینئر بنائیں گے،چوہدری شافع

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

محکمہ تعلیم پنجاب کرغزستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہے، مہر کاشف یونس

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

پی ایف سی سعودی عرب میں منعقد ہونیوالی انٹرنیشنل ایکسپو میں شرکت کریگی، میاں کاشف

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی،   سینئر وائس چیئرمین ..

ہاتھ سے بنے قالینوں کی 40ویں تین روزہ عالمی نمائش اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہو گی، سینئر وائس چیئرمین ..

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ