کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے پاکستان کے پہلے Basel 3کے درجہ اوّل انسٹرومنٹ کے لیے ریٹنگ جاری کردی

جمعرات 9 نومبر 2017 21:28

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) کریڈٹ ریٹنگ کمپنی JCR-VISنے بینک الفلاح کے تجویز کردہ Basel 3کے اوّل درجہ قرضہ جاتی انسٹرومنٹ کے لیے ابتدائی 'AA-"(ڈبل اے مائنس) ریٹنگ جاری کردی ہے۔ انسٹرومنٹ کے لیے آئوٹ لک کو ’مستحکم‘ قرار دیا گیا ہے یہ ریٹنگ دستخط شدہ قانونی دستاویزات کے جائزے کے بعد حتمی قرار دے دی جائے گی۔بینک الفلاح 7ارب روپے مالیت (بشمول 2ارب روپے گرین شو آپشن) کے درج شدہ، مستقل، ضمانت کے بغیر، ثانوی اور ایکویٹی میں تبدیل کیے جانے کے قابل غیر مجموعی قرضہ جاتی انسٹرومنٹ کے اجراء کے عمل سے گزررہا ہے۔

انسٹرومنٹ کا اجراء بینک الفلاح کے لیے اضافی Tier-1 سرمایے کے حصول کا ذریعہ بنے گا جو بینک کے کاروباری آپریشنز کو وسیع کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بینک الفلاح کا Tier-1 انسٹرومنٹ کا درجہ عمومی شیئرہولڈرز کے دعوے سے بلند ہوگا، تاہم بینک کے سینئر کریڈٹرز بشمول ڈپازٹرز اور Tier 2کے ٹرم فنانس سرٹیفکیٹ ہولڈرز سے کم ہوگا۔ انسٹرومنٹ کے لیے مجوزہ کریڈٹ ریٹنگ بینک الفلاح کے مضبوط رسک پروفائل کو ظاہر کرتی ہے۔

JCR-VISنے بینک الفلاح کے لیے اینٹیٹی ریٹنگ AA+/A-1+(ڈبل اے پلس/اے ون پلس) تفویض کی ہے جو بینک کی مضبوط کریڈٹ کوالٹی اور تحفظ کے موثر عوامل کی عکاسی کرتی ہے۔ مقررہ ریٹنگ بینک کے متنوع آپریشنز، مضبوط فنانشل رسک پروفائل، اسپانسرز اور مارکیٹ میں موجودگی کی مستحکم پوزیشن کو ظاہر کرتی ہیں۔ بینک کارکردگی کے کلیدی اشاریوں کے لحاظ سے مستحکم بنیادوں پر بہتری کی جانب گامزن ہے جن میں اثاثوں کا معیار، سرمایے کی دستیابی، اثاثوں کی مالیت اور منافع شامل ہیں۔

ستمبر 2017کے اختتام پر بینک الفلاح کے اثاثوں کی مالیت 969.8ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ Tier-1اور مجموعی CONSOLIDATED CARکی شرح بالترتیب 11.11اور 13.5فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔تفویض شدہ ریٹنگ Tier-1انسٹرومنٹ سے متعلق رسک کی عکاسی کرتی ہے جس کے مطابق جاری کنندہ کوپن کی ادائیگیوں، سال کے منافع سے سود کی ادائیگیوں اور پہلے سے مقررہ عوامل کے وقوع پذیر ہونے کی صورت میں انسٹرومنٹ کی منتقلی کی صلاحیت رکھتا ہے جو انضباطی تقاضوںاور لاک ان کلاز کے مطابق غیرموزونیت کی شقوں اور نکات میں واضح کی گئی ہوں۔

ریگولیٹری فریم ورک کے تحت کوپن کی عدم ادائیگی کو نادہندگی سے تعبیر نہ کیے جانے کے باوجود JCR-VISکی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ تفویض کرنے کے لیے طریقہ کار کے مطابق کوپن کی عدم ادائیگی نادہندگی تصور کی جائے گی۔ عمومی کاروباری حالات میں JCR-VIS نان پرفارمنس رسک کے امکان کو کم سے کم تصور کرتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین