تمام سیاسی جماعتوں اور چیمبرز آف کامرس کو میثاق معیشت پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بزنس مین پینل

منگل 21 نومبر 2017 20:26

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے بزنس مین پینل کے قائدین نے کہا ہے کہ معاشی پالیسیوں کے تسلسل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں اور چیمبرز آف کامرس کو میثاق معیشت پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس ملک کے صنعتکار اور تاجر ایک واضح حکمت عملی کے ساتھ کام کر سکیں اور ملک میں روزگار کے مواقع بڑھ سکیں۔

صدارتی امیدوار برائے ایف پی سی سی آئی، سینیٹر حاجی غلام علی، بزنس مین پینل کے چیئرمین میاں انجم نثار اور پینل کے ترجمان احمد جواد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پالیسی میکرز اور بزنس کمیونٹی کے درمیان مضبوط تعلق کی ضرورت ہے تاکہ دور رس نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ اس تناظر میں ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت کمزور اور ناکام ثابت ہوئی ہے اور کسی بھی مسئلے میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

اس وقت ملک کی تمام تاجر برادری یو بی جی کے لیڈروں سے سوال کرتی ہے کہ انہوں نے گزشتہ تین سال میں کتنے مسائل حل کروائے۔ صرف اپنے ذاتی مسائل اور حکومتی خوشنودی میں وقت صرف کیا۔ صدارتی امیدوار سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے فنڈز صرف ملازمین کی تنخواہیں دینے کے لئے نہیں ہیںبلکہ یہ فنڈز ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، تعمیراتی ورکشاپس منعقد کروانے،ملکی تجارتی امیج بہتر کرنے ا ور گرتی ہوئی برآمدات کو بڑھانے کے لئے ہیں جبکہ ان ایشوز پر کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا گیا۔

بزنس مین پینل کے عہدیداروںنے حکومت کو یہ بھی تجویز دی ہے کہ ٹیکس کے نظام میں اصلاحات لائی جائیں اور ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں بھی کمی لائی جائے تاکہ عوام اور بزنس کمیونٹی کو نامساعد حالات میں ریلیف مل سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا