پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 592.19 پوائنٹس کے اضافے سے 42939.68 پوائنٹس پر بند

منگل 16 جنوری 2018 19:31

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 592.19 پوائنٹس کے اضافے سے 42939.68 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 79 ارب 34 کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 451 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 40 کروڑ 37 لاکھ 11 ہزار 176 روپے کی تیزی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 3 کروڑ 4 لاکھ 3 ہزار 240 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 42400، 42500، 42600، 42700، 42800 اور 42900 پوائنٹس کی چھ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 592.19 پوائنٹس کے اضافے سے 42939.68 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 392.94 پوائنٹس کی تیزی سے 21753.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 282.26 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1087.36 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 324.70 پوائنٹس کے اضافے سے 17038.74 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 402.74 پوائنٹس کی تیزی سے 20616.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 147.17 پوائنٹس کے اضافے سے 20944.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 357 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 227 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 115 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی بھنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 41.97 روپے کے اضافے سے 881.95 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح پاک ٹوبیکو ایکس ڈی کے حصص کی سودے بھی 39.92 روپے کی تیزی سے 2132.65 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان ایکس ڈی اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 399.98 روپے کی مندی سے 10500.02 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 52.85 روپے کی کمی سے 1342.01 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار پی آئی اے سی (ای) کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 57 لاکھ 52 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 5.74 روپے سے شروع ہو کر 5.72 روپے پر بند ہوئی جبکہ فیصل بینک کے 1 کروڑ 16 لاکھ 61 ہزار 500 حصص کے سودے 23.65 روپے سے شروع ہو کر 24.19 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 16 کروڑ 8 لاکھ 83 ہزار 230 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 22 کروڑ 23 لاکھ 31 ہزار 365 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 88 کھرب 1 ارب 13 کروڑ 78 لاکھ 71 ہزار 243 روپے سے بڑھ کر 88 کھرب 80 ارب 48 کروڑ 38 لاکھ 66 ہزار 694 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 8 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 60 لاکھ 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں