تاجر برادری کا معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے، موجودہ جمہوری حکومت تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،

تاجر برادری کے دیرینہ مسائل کو جلد حل کیا جائے گا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد سے گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 18:20

تاجر برادری کا معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے، موجودہ جمہوری حکومت تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کا معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے اور تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے موجودہ جمہوری حکومت پرعزم ہے، تاجر برادری کے دیرینہ مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔

انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد نے وزیراعظم کو اسلام آباد کی تاجر برادری کو درپیش مختلف مسائل بالعموم اور قانون کرایہ داری کے مسئلہ کے حوالہ سے بالخصوص آگاہ کیا اور مسائل کے حل کیلئے درخواست کی۔ وزیراعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ تاجر برادری کے دیرینہ مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد کی تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کے حوالہ سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات لیں۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں تجارتی مراکز کے دیگر مسائل کے حل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انجمن تاجران اسلام آباد کے وفد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری کا معیشت کی ترقی میں اہم کردار ہے اور تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے موجودہ جمہوری حکومت پرعزم ہے۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد بھی موجود تھے۔

انجمن تاجران کے وفد میں صدر محمد اجمل بلوچ، اصغر عباسی، خالد محمود چوہدری، محمد عرفان چوہدری، عماد بن عارف، شہزاد عباس، عبدالرحمن صدیقی، سردار طاہر، امان اللہ چیمہ، کامران علی شاہ، محمد اسلم خان، اختر حسین عباسی، اویس محمود، ذوالفقار احمد، محمود یوسف، وقاص گجر، ظفر اقبال گجر، عابد خان، سیّد الطاف شاہ، آصف محمود، محمد افسر خان، شاہد محمود، سعید اللہ خان، نذر عباسی، دلدار عباسی، نذیر اعوان، چوہدری ریاست اور زاہد ستی شامل تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال   17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال 17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر