پانچویں سالانہ دو روزہ ڈینز اور ڈائریکٹرز کانفرنس، - ’’سی پیک سے استفادہ-‘‘ کا انعقاد 5اور6فروری کراچی میں ہوگی

نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈی ٹیشن کونسل کا اجرا ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 2007میں کیا گیا تھا تاکہ بزنس ایجوکیشن کے ڈگری پروگراموں میں اعلی کوالٹی کو یقینی بنایا جا سکے

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈی ٹیشن کونسل پانچویں سالانہ دو روزہ ڈینز اور ڈائریکٹرز کانفرنس، - ’’سی پیک سے استفادہ-‘‘ کا انعقاد 5اور6فروری ، 2018کو کراچی میں کروا رہی ہے ۔ نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈی ٹیشن کونسل کا اجرا ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 2007میں کیا گیا تھا تاکہ بزنس ایجوکیشن کے ڈگری پروگراموں میں اعلی کوالٹی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

اس کانفرنس میں پاکستان کے بزنس اسکولوں کے 100سے زائد ڈینز اور ڈائریکٹرز شریک ہوں گے ۔کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ مقامی اور عالمی سطح پر ہونے والی اقتصادی سرگرمیوں میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کے بزنس اسکولوں میں گریجویٹس کو کس حد تک تیار کیا جاتا ہے اور مقامی ، علاقائی اور عالمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا تعین کرنا کہ بزنس اسکولوں میں کن موضوعات پرگریجویٹس کو مہارت دلوانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے شرکاء ملکی جامعات میں بزنس ایجوکیشن کے کورس اور عالمی سطح کے کورس ورک کے حوالے سے بھی اظہار خیال کریں گے ۔ اس موقع پر جہاں شرکاء اپنے اپنے تجربات کے مطابق بزنس ایجوکیشن کی کوالٹی میں مزید بہتری کے بارے میں آراء دیں گے وہیں اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈی ٹیشن کونسل کے تحت ملکی اور عالمی سطح پر در پیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی جا سکے ۔

اس کانفرنس میں عالمی سطح کے مایہ ناز مقررین بھی اظہار خیال کریں گے ، جن میں ڈاکٹر کرسٹوف ٹیراس ، ڈائریکٹر پراجیکٹس، یورپین فاؤنڈیشن فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ ، پروفیسرڈاکٹر لائی ڈیشانگ ، ڈین آف بزنس اسکول ، بیجنگ نارمل یونیورسٹی ، پروفیسر فرینک وائی ۔ایچ ینگ ، ڈین ڈیپارٹمنٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، نیشنل تائیوان نارمل یونیورسٹی ، پروفیسر گاؤ ژیتانگ ، ایسوسی ایٹ ڈین ، لاء اسکول ، پروفیسر زیوین یین، ایسوسی ایٹ ڈین اسکول آف مینجمنٹ ، فوڈان یونیورسٹی ، اسٹیفن ساکا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ، لیڈرشپ ڈویلپمنٹ اینڈ اسٹریٹیجک پروگرام مینجمنٹ آف اسٹیفن پروفیشنل اور ڈاکٹر میری سلی ڈی لوق، ڈائریکٹر اکیڈمک ، تھنڈر برڈ اسکول آف ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی شامل ہیں ۔

۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی