انڈونیشیا کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر تجارت کو متوازن بنانے اور رکاوٹوں کے خاتمے کا مطالبہ

جمعرات 25 جنوری 2018 19:32

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2018ء) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدر اور آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید نے صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اپیل کی ہے کہ انڈونیشیا کے صدر کے دورہ پاکستان اور پارلیمان سے خطاب کے موقع پر انڈونیشیا اور پاکستان کے مابین تجارت کے عدم توازن کو دور کرنے کے لیے پاکستانی مصنوعات کو انڈونیشیا میں درپیش رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بھی بات کی جائے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے کی وجہ سے حاصل ہونے والے تجارت بڑھانے کے امکانات سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

اپنے ایک بیان میں وحید احمد نے کہا کہ پاک انڈونیشیا تجارت کا توازن انڈونیشیا کے حق میں ہے پاکستان مواقع ہونے کے باوجود انڈونیشیا کی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھارہا۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انڈونیشیا سے اسی طرز کی تجارتی رعایتوں کا مطالبہ کرنا چاہیے جس طرح انڈونیشیا چین اور تھائی لینڈ کو فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے انڈونیشیا کوزرعی مصنوعات چاول، پھل اور سبزیوں کی برآمدات تین سال میں ایک ارب ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہے تاہم انڈونیشیا کی جانب سے پاکستانی پھلوں بالخصوص کینو کی ایکسپورٹ کے لیے کوٹہ کا نفاذ تجارتی رکاوٹ ثابت ہورہا ہے۔ انڈونیشیا نے رواں سیزن 31دسمبر تک کے لیے کینو کی معینہ مقدار کا کوٹا مخصوص کیا جس کے بعد ایک ماہ کے تعطل کے بعد جنوری کی 13تاریخ تک کے لیے کوٹا دیا گیا۔

کوٹے کے تحت ایکسپورٹ میں انڈونیشیا کے لیے پاکستان سے 24سی25روز کا ٹرانزٹ کا وقت آڑے آتا ہے کیونکہ کوٹے کی مدت کے بعد پہنچنے والی کھیپ مسترد کردی جاتی ہے۔ انڈونیشیا پاکستانی کینو کی بڑی منڈی بن سکتا ہے گزشتہ سیزن 1400کنٹینرز کینو ایکسپورٹ کیے گئے تھے رواں سیزن ایکسپورٹ 2500 کنٹینرز تک پہنچ سکتی ہے تاہم اس کے لیے کوٹہ جیسی تجارتی رکاوٹوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

وحید احمد کے مطابق پاکستانی ایکسپورٹرز نے انڈونیشیا کو 65ہزار ٹن چاول کی ایکسپورٹ کا کنٹریکٹز تھائی لینڈ اور ویتنام کے ساتھ مسابقت کرتے ہوئے کامیاب بولی کے ذریعے حاصل کیا تاہم انڈونیشیا نے اس آرڈر کی تکمیل کے لیے بھی 28فروری کی آخری تاریخ مقرر کی ہے ۔ انڈونیشیا کے ادارے Bulog کی جانب سے جاری کردہ چاول کے ٹینڈر کی شرائط پاکستان کے لیے مشکل جبکہ انڈونیشیا کے روایتی ٹریڈنگ پارٹنرز ویتنام اور تھائی لینڈ کے لیے زیادہ موزوں ہیں کیونکہ ویتنام اور تھائی لینڈ کا ٹرانزٹ ٹائم دو سے چار دن ہے جبکہ پاکستان کو 20سے 30دن لگتے ہیں اسی طرح ٹینڈر کی دیگر شرائط بشمول لیٹر آف کریڈٹ، جرمانے کی شرائط اور لیبارٹری ٹیسٹ بھی مشکل اور وقت طلب ہیں۔

چینی نئے سال کی آمد کی وجہ سے فارایسٹ ملکوں میں تعطیلات کی وجہ سے بھی اس آرڈر کی بروقت تکمیل مشکل ہے کیونکہ تعطیلات کے دوران فار ایسٹ ملکوں کی بندرگاہوں پراژدہام (کنجسشن) رہتی ہے اور چاول کی کنسائمنٹ تاخیر کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ مذکورہ چاول کی ایکسپورٹ آرڈ کی تکمیل کی مدت وسط اپریل تک بڑھائی جائے تاکہ ٹینڈر میں کامیاب ہونے والے پاکستانی ایکسپورٹرز اس آرڈر کی تکمیل کرکے پاک انڈونیشیا تجارت کو بڑھاسکیں اور دو طرفہ تجارت کے توازن کودرست کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

وحید احمد نے وفاقی وزارت تجارت پر زور دیا کہ پاک انڈونیشیا باہمی تجارت کو متوازن بنانے اور ترجیحی تجارت کے معاہدے پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد کے لیے انڈونیشیا کے صدر کے حالیہ دورے کے موقع پر تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا جائے ، پاکستانی کینو کے لیے کوٹہ کی پابندی ختم کرائی جائے اور چاول کی ایکسپورٹ کے آرڈر کی مدت اپریل کے وسط تک بڑھائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قومی ایئرلائنز کی متواتر پروازوں کے ذریعے فضائی رابطوں کو بہتر بنانے کے ساتھ بینکاری روابط کے فروغ اور عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دیا جائے تاکہ دونوں برادر ملکوں کے معاشی تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی