میزان بینک کا سال 2017ء کیلئے 6.31 ارب روپے منافع کا اعلان

جمعرات 15 فروری 2018 18:00

میزان بینک کا سال 2017ء کیلئے 6.31 ارب روپے منافع کا اعلان
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2018ء) میزان بینک لمیٹڈ نے 31دسمبر 2017ء کوختم ہونے والے سال میں6.31 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کا اعلان کیا ہے جوکہ مالی سال2016ء میں 5.562ارب روپے تھا۔ بینکنگ انڈسٹری میں مسابقت کے باوجود میزان بینک کے منافع میں 14فیصد اضافہ ہوا۔ اس بات کا اعلان میزان بینک کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی۔

میٹنگ میں بورڈ کے وائس چیئرمین فیصل اے اے اے الناصر نے بھی شرکت کی۔ میزان بینک نے ہر شعبے میں نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے لیڈنگ اسلامی بینک ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ میٹنگ میں میزان بینک کے حصص یافتگان کیلئے 12.5فیصدکیش ڈیوڈنڈ دینے کابھی اعلان کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس طرح 2017ء میں پہلے دیے گئی17.5فیصد کیش ڈیونڈ کے ساتھ میزان بینک انے اپنے حصص یافتگان کو 30فیصد ریٹرن دیا ہے۔

بینک نے اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ ہونے کے بعد حصص یافتگان کیلئے ڈیوڈنڈدینے کا سلسلہ جاری رکھاہے۔ 31دسمبر7 201 ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں میزان بینک کی فی شیئر آمدنی پچھلے مالی سال کی5.56روپے کے مقابلے میں6.13روپے رہی۔2017ء میںمیزان بینک کے ڈپازٹس میں19فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ بینکنگ کے شعبے میں کم لاگت ذخائر کو متحرک رکھنے میں شدید مقابلے کے باوجود بینک نے اپنے بچت اور کرنٹ اکائونٹ تناسب کو برقرار رکھا۔

میزان بینک کی گزشتہ سال کی اہم کامیابی بینک کے پورٹ فولیو میں متاثر کن اضافہ تھا۔ بینک کے فنانسنگ پورٹ فولیومیں 35فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اپنی متنوع مصنوعات کے ساتھ میزان بینک آسانی سے بڑی ملٹی نیشل کمپنیوں اور انفرادی صارفین کی ضروریات کو شریعہ کے مطابق پورا کرسکتا ہے۔اپنی توجہ کو مسلسل کم قیمت فنڈز پر رکھنے کی وجہ سے بینک کے خالص پھیلائو میں 16فیصد اضافہ ہوا۔

گذشتہ سال کے مقابلے میں بینک کی کمیشن اور فیس آمدنی میں 59فیصد اضافہ ہوا جس میں اہم حصہ تجارتی مالیاتی آمدنی کا تھا۔پچھلے سال کے دوران بینک کے تجارتی کاروبای حجم میں 29فیصد اضافہ ہوا۔میزان بینک نے اپنے بنیادی بینکنگ نظام ٹیمینوس(Temenos (T24))کو نئے نظام R16سے اپ گریڈ کردیا ہے۔ اس اپ گریڈ سے سسٹم کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے علاوہ بینک کو نئی سروسزڈیجیٹل بینکنگ ، نئی مصنوعات کے انتظام اور فن ٹیک سمیت دیگر ڈیجیٹل چینلز کے ساتھ ضم کرنے کے بھی قابل بنایا ہے۔

میزان بینک ملک کے 159شہروں میں 601برانچوں کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا اسلامی بینک ہے۔ میزان بینک اپنے ویژن "اسلامی بینکاری اوّلین ترجیح"پر عمل پیرا ہے۔ بینک کئی سالوں سے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔JCR-VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی ریٹنگ میں بینک کی طویل المدتی ریٹنگ ڈبل ا ے برقرار رہی ہے۔ بینک کی شارٹ ٹرم ریٹنگ مستحکم آئوٹ لک کے ساتھ A1+ ہے جوکہ بینک کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔ میزان بینکAA اور A1+ کریڈٹ ریٹنگ کے ساتھ ملک کا واحد اسلامی بینک ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..