پورٹ قاسم کلکٹریٹ میں ممنوعہ اشیا کی کلیرنس کا انکشاف

درآمدکنندگان کا13ماہ کے دوران کلیئر ہونے والے تمام درآمدی کنسائمنٹس کے بعدازکلیرنس آڈٹ کرانے کامطالبہ

ہفتہ 17 فروری 2018 19:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2018ء)پاکستان کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ میں گرین چینل کا غیرقانونی استعمال بڑھنے سے ملک میں ممنوعہ ودیگر مصنوعات کی اسمگلنگ کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ کلکٹریٹ میں گرین چینل کا استعمال کرنے والا ایک منظم گروہ متحرک ہے جو ممنوعہ و دیگر اشیا کی گرین چینل سے تیز رفتار کلیئرنس کروا کر ریونیو کی مد میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قانونی درآمدکنندگان نے پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے گرین چینل کے ذریعے گزشتہ 13 ماہ کے دوران کلیئر ہونے والے تمام درآمدی کنسائمنٹس کے بعد ازکلیرنس آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس حقیقت کا پتہ چلایا جاسکے کہ کلکٹریٹ کے گرین چینل سے کلیئرہونے والے کنسائمنٹس سے کن کن درآمدکنندگان نے غلط یا درست طور پراستفادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

قانونی درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ کلکٹریٹ میں تعینات ایک ایڈیشنل کلکٹرودیگر متعلقہ اعلی افسران کی ملی بھگت سے گرین چینل کے ذریعے مس ڈیکلیئرڈ کنسائمنٹس کی کلیئرنس زوروں پر ہے جبکہ قانونی طور پر درست ڈیوٹی وٹیکسوں کی ادائیگیاں کرنے والے امپورٹرز کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اور قانونی کنسائمنٹس کی کئی بارکسٹم ایگزامنیشن واسیسمنٹ کی وجہ سے درآمدکنندگان کونہ صرف ہراساں کیا جارہا ہے بلکہ ان کے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کی مدت بڑھنے سے ان پر بھاری ڈیمریج وٹیٹنشن چارجز کا بوجھ بھی ڈالا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل ہی اچانک کسٹمز ایگزامنیشن کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ مس ڈیکلریشن کے ذریعے انتہائی مہلک کیمیکل ایسٹک ہائیڈرائیڈ ملک میں اسمگل کیا جارہا ہے جبکہ حال ہی میںآئرن اینڈ اسٹیل اسکریپ کی ایک کھیپ کوبھی گرین چینل کے ذریعے کلیئر کروا کر قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں 23 ملین روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔درآمدکنندگان کا موقف ہے کہ پورٹ قاسم کلکٹریٹ کے حکام قانونی درآمدکنندگان کے لیے زحمت جبکہ گرین چینل مافیا کے رحمت ثابت ہورہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ملک میں انسداد اسمگلنگ کی متعدد بڑی نوعیت کی کارروائیوں کے باوجود منظم اندازکی اسمگلنگ سے قومی معیشت کو سالانہ 1000ارب روپے کا خطیرنقصان پہنچ رہا ہے۔۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی