رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سونے کی قومی درآمدات میں 47.29 فیصد کا اضافہ

اتوار 25 فروری 2018 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء)رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی ششماہی کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 47.29 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ جولائی تا دسمبر 2017ء کے دوران 11.646 ملین ڈالر کا سونا درآمد کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2016ء کے دوران سونے کی درآمدات کا حجم 7.907 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سونے کی درآمدات میں 3.739 ملین ڈالر یعنی 47 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ْ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2017ء کے دوران 285 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا جبکہ جولائی تا دسمبر 2016ء کے دوران 217 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا تھا۔ اس طرح بالحاظ وزن سونے کی درآمد میں 68 کلوگرام یعنی 21.47 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق دسمبر 2017ء کے دوران سونے کی درآمد میں 38.20 فیصد کے اضافہ سے درآمدات 2.084 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 2.88 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

تجارتی خسارہ میں رواں مالی سال   17.09 فیصدکی کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد کا اضافہ

افسران کی جانب سے صنعتکاروں کو ہراسگی برداشت نہیں کی جائے گی، ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے حکومت ہر ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر