سال 2017ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران مائیکرو فنانس کے شعبہ کی جانب سے جاری کردہ قرضوں کی شرح میں 49 فیصد کا اضافہ

پیر 19 مارچ 2018 10:10

سال 2017ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران مائیکرو فنانس کے شعبہ کی جانب سے جاری کردہ قرضوں کی شرح میں 49 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) سال 2017ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران مائیکرو فنانس کے شعبہ کی جانب سے جاری کردہ قرضوں کی شرح میں 49 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 183 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں۔ فنکا مائیکرو فنانس بینک کے سی ای او ایم مدثر عاقل نے کہا ہے کہ سا ل 2016ء کے دوران شعبہ کی جانب سے 235 ارب روپے کے چھوٹے قرضے فراہم کئے گئے اور مائیکرو فنانس کے شعبہ کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کا اوسط حجم 43 ہزار روپے رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ مائیکرو فنانس کے شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا شعبہ (ایس ایم ایز) اور چھوٹے کاشتکار معاشی ترقی کے انجن کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 80 فیصد سے زائد غیرزرعی افرادی قوت کو ایس ایم ایز کا شعبہ روزگار فراہم کرتا ہے جبکہ پاکستان کے 70 فیصد سے زائد کسان 5 ایکڑ سے کم رقبہ پر کاشتکاری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو فنانس کا شعبہ قومی معیشت کی ترقی میں اہم کردار کا حامل ہے جو چھوٹے کاروباری اداروں اور کاشتکاروں کی مالی ضروریات کے لئے چھوٹے اور آسان قرضوں کی فراہمی سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین