اینگرو فوڈز اور گرین لینڈ زون کے درمیان ڈیری صنعت کو جدید بنانے کامعاہدہ

پیر 19 مارچ 2018 17:00

اینگرو فوڈز اور گرین لینڈ زون کے درمیان ڈیری صنعت کو جدید بنانے کامعاہدہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء)اینگرو فوڈز لمیٹڈ - پاکستان میں دودھ اور ڈیری مصنوعات تیار کرنے والا سرفہرست ادارہ ہے، جس نے حال ہی میں گرین لینڈ زون کے ساتھ ایک اہم معاہدے پر دستخط کئے ہیں ، جوکسانوں کو ذرعی مشینری اور ڈیری فارموں کو مالیاتی معاونت فراہم کرنے والاایک تجربہ کار ادارہ ہے۔اس معاہدے کامقصد ، ڈیری فارموں کے لئے جدید مشینری اور آلات کا حصول آسان بناکر ، کسانوں کو ضروری تربیت فراہم کرنا اور ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرناہے۔

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان میں ڈیری صنعت کے روایتی طریقہ کارکو تبدیل کرنا، ایک انقلابی اقدام ہو گا، جس کے ذریعے ، وسیع پیمانے پر معیاری دودھ کی پیداواراور ترسیل کو یقینی بنانے ،ذرعی شعبے کو مزید منافع بخش بنانے اورپاکستان کے ذرعی شعبے میں خوشحالی لانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

اینگرو فوڈز اور گرین لینڈ زون کے اس اہم اشتراک سے مقامی گوالوں اور فارمرز کی کاروباری استعدادمیں نمایاں اضافہ ہو گا اور انہیںاپنے فارموں پر نئی مشینوں کی تنصیب کے ساتھ عملی راہنمائی بھی حاصل ہو گی۔

اس طرح پاکستان میں دودھ اور متعلقہ مصنوعات کے معیار اوردستیابی میں اضافہ ہوگا۔ یہ دونوںادارے، صحت مند اور خوشحال معاشرے کی تخلیق میں اہم کردار ادا کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔اس معاہدے کے مطابق، اینگرو فوڈز ترقی پسند فارمرزکی تکنیکی ضروریات کا گہرا تجزیہ کرنے کے بعد، انہیں منافع بخش اور جدید کاروباری طریقہ کارپر اہم مشاورت اور معلومات فراہم کرے گا۔

اس کے بعد اینگرو کی تجویز کردہ مشینری کی؛ حصول ، تنصیب ، دیکھ بھال اور تربیت کے لئے گرین لینڈ زون کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر اینگرو فوڈز کے ڈائریکٹر ایگری بزنس - سعود پاشا نے کہا کہ؛" اس معاہدے کے تحت ہونے والے اقدامات سے پاکستان میں مویشیوں اور دودھ کی پیداوار کے شعبے اور کارکردگی میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا ئیں گی۔

فارمرز کو جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور استعمال کی جانب راغب کرنے کے حوالے سے یہ موثر پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔پاکستان میں جدید ذراعت کو متعارف کروانے میں اینگرو فوڈزنے ہمیشہ ایک متحرک کردار ادا کیا ہے اور اس حوالے سے متعدد اہم اداروں اور تنظیموں سے اشتراک بھی کرچکا ہے، تاکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں پھیلی ، اس وسیع صنعت کے تمام کارکنان کے ساتھ مسلسل رابطوں کو فروغ دیا جائے۔

اس جدید حکمت عملی کے علاوہ ڈیری صنعت کو ماحول دوست اصول اپنانے کی ترغیب بھی دی جا رہی ہی-"۔یہ اہم اشتراک ایک بین الاقوامی اقدام- "گلوبل ڈیری ڈیویلپمنٹ "کے ترقیاتی اہداف پر مبنی ہے۔ رواںسال کے دوران پاکستان میں بھی اس عالمی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے،جس کا مقصد پاکستان میں فارمنگ کے جدید طریقہ کار متعارف کروانے کے عمل میں تیزی لانا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین