میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے ٹیکس اہداف کے حصول کے حوالے سے میونسپل آفیسر اور ٹیکس انسپکٹرز سے محکمانہ میٹنگ کا انعقاد

بدھ 21 مارچ 2018 16:41

میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے ٹیکس اہداف کے حصول کے حوالے سے میونسپل آفیسر اور ٹیکس انسپکٹرز سے محکمانہ میٹنگ کا انعقاد
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک کی زیر قیادت میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے ٹیکس اہداف کے حصول کے حوالے سے میونسپل آفیسر (فنانس ) اور ٹیکس انسپکٹرز سے میٹنگ کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے ٹیکس محصولات اہداف کے حصول میں تیزی لانے کیلئے میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک کی زیر قیادت محکمانہ میٹنگ کا انعقاد ہواجس میں میونسپل آفیسر (فنانس) ، ٹیکس انسپکٹرز میونسپل کارپوریشن فیصل آباد اور دیگر عملہ نے شرکت کی ۔

اس موقع پر میونسپل آفیسر (فنانس ) نے میئر فیصل آبادمحمد رزاق ملک کو ٹیکس محصولات برائے مالی سال 2017-18کی وصولی کے متعلق بریفنگ دی ۔ جس پر میئر فیصل آباد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا اور تمام ٹیکس انسپکٹرز کو اپنے اپنے حلقہ جات میں ٹیکس اہداف کو نئے مالی سال کے آغاز سے پہلے پہلے پورا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

میئر فیصل آباد کو ہوزری انڈسٹریز پر لگائے گئے میونسپل کارپوریشن کی طرف سے ٹیکسز کی تفصیلات کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔

جس پر میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے میونسپل آفیسر (فنانس ) اور ٹیکس انسپکٹرز کو ٹیکس محصولات کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے مئو ثر اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کمی و کوتاہی برادشت نہیں کی جائیگی ۔ مزید انہوں نے تمام ٹیکس انسپکٹرز کو 31مارچ 2018تک اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ٹیکس اہداف کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ 31مارچ 2018کے بعد مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی جائیگی جو کہ تمام ٹیکس انسپکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور ان کی سفارشات پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ اور غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف PEEDA Act 2006 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی