مارکیٹ کمیٹی اوستہ محمد میں کمشنر نصیرآباد ڈویثرن سعید احمد جمالی کے زیر صدارت اجلاس،سبزی منڈی کو مارکیٹ کمیٹی میں شفٹ کرنے پر غور

بدھ 21 مارچ 2018 16:41

مارکیٹ کمیٹی اوستہ محمد میں کمشنر نصیرآباد ڈویثرن سعید احمد جمالی کے زیر صدارت اجلاس،سبزی منڈی کو مارکیٹ کمیٹی میں شفٹ کرنے پر غور
اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء)مارکیٹ کمیٹی اوستہ محمد میں کمشنر نصیرآباد ڈویثرن سعید احمد جمالی کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلا س میں ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ بلوچستان سید عبدالستار شاہ ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر حسن خان جمالی،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سہیل انور ہاشمی،اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد ارشد حسین جمالی،حاجی حبیب اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام علی مستوئی ،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی نصراللہ زہری ،ڈی ایس پی خالد زمان مری،میر ریاض ہجوانی،انجینئر محمد یاسین جمالی،سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن کے سبز علی راہوجہ،اللہ بخش مینگل،راجل داس ،علی حیدر سولنگی ،نصراللہ انڑ،عبدالخالق آرائیں ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں سبزی منڈی کو مارکیٹ کمیٹی میں شفٹ کرنے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ بلوچستان سید عبدالستار شاہ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر حسن خا ن جمالی نے کمشنر نصیرآباد سعید احمد جمالی کو مارکیٹ کمیٹی کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر کمشنر نصیرآباد ڈویثرن سعید احمد جمالی، ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ بلوچستان سید عبدالستار شاہ ،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر حسن خان جمالی،ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سہیل انور ہاشمی،اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد ارشد جمالی و دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری حضرات آرھتیوں ماشہ خوروں،سبزی منڈی کو بہت جلد مارکیٹ اسکوائر منتقل کیا جائے گا کوئی چاہیے یا نہ چاہے قانون پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے گا۔

اوستہ محمد بلوچستان کے گرین بیلٹ میں واقع صوبے کی سب سے بڑی اناج منڈی ہے جہاں سالانہ لاکھوں ٹن چاول گندم اور دیگر خوردنی اجناس کی کاشت کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی و دیگر زرعی کاروبار حضرات جلد ہی رضاکارانہ طور پر فوری طور پر مارکیٹ کمیٹی میں منتقل ہو کر اپنی کاروباری حیثیت کو رجسٹرڈ کرائیںبصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

۔ شہری ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارہ سب نے مل کر اوستہ محمد کو مثالی شہر بنانا ہے ۔یہ ادارہ شہر اور ضلع کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو گا جہاں بزنس کمیونٹی کو ہر طرح کی سہولت میسر ہوگی۔جسمیںپانی،بجلی،گیس،شیڈز،صفائی کا نظام اور سیکیورٹی کی بھی سہولت دی گئی ہے۔ بعض کاروباری حضرات نے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر پولیس کی سیکیورٹی دی جائے تاہم کمشنرنصیرآباد سعید احمد جمالی نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے ڈی ایس پی خالد زمان مری کو ہدایت کی کہ مارکیٹ کمیٹی میں پولیس چیک پوسٹ قائم کی جائے اور روزانہ پولیس کو مارکیٹ کمیٹی میں گشت کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی میں پہلا مرحلہ کاروباری حضرات کالائسنس کا ہے۔وہ جلد اپنے لائسنس مارکیٹ کمیٹی سے بنوالیں پھر اس کے بعد لائسنس ہولڈرز کو الاٹمنٹ بھی جلد ہی کر دی جائے گی۔جس میں اوستہ محمد کے تمام سبزی و فروٹ و دیگر زرعی اجناس کاروباری حضرات کو شامل کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ