ایس ای سی پی نے چارٹرڈ ااکائونٹنٹ (ترمیمی) بل 2018 کے مسودہ کی منظوری دے دی

جمعرات 12 اپریل 2018 22:16

ایس ای سی پی نے چارٹرڈ ااکائونٹنٹ (ترمیمی) بل 2018 کے مسودہ کی منظوری دے دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس شینج کمیشن آف پاکستان نے چارٹرڈ اکاونٹنٹ (ترمیمی) بل 2018 کے مسودہ کی منظوری دے دی ہے۔ نیا مسودہ قانونی سازی کے لئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اس ترمیمی بل کے ذریعے چارٹرڈ اکاونٹنٹ آرڈیننس 1961 میں ترامیم تجویز کی گئیں ہیں۔ اس سے پہلے مذکورہ بل اپریل 2012 میں قومی اسمبلی میں متعارف کروایا گیا تھا تاہم اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر یہ بل آئین پاکستان کے آرٹیکل 76 کے تحت منظوری نہ ہو سکا۔

وزارت خزانہ نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹ آف پاکستان کے ساتھ مشاور کے بعد، مجوزہ مسودہ قانون دوبارہ سے بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔ اس سلسلے میں ایس ای سی پی اور آئی کیپ کی ایک مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دی گئی جس نے مسودہ قانون کا دوبارہ سے جائزہ لیا اور مسودہ قانون میں ضروری ترامیم کی سفارشات پیش کیں۔

(جاری ہے)

ٹاسک فورس کی جانب سے تجویز کی گئی ترامیم کی منظور آئی کیپ کی کونسل نے بھی دی جس کے بعد مکمل مسودہ قانون کو منظوری کے لئے ایس ای سی پی کے کمیشن کو پیش کیا گیا۔

چارٹرڈ اکاونٹنٹ بل 2018 میں کسی بھی تادیبی کارروائی کی خاف اپیل کرنے کا فورم فراہم کیا گیا ہے۔ ایس ای سی پی ایکٹ کی روشنی میں قائم کئے گئے آڈٹ اور سائٹ بورڈ کے حوالے سے ضروری تشریح اور شقیں شامل کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں، لمیٹڈ لائیپلٹی پارٹر شپ ایکٹ 2017 کی روشنی میں چارٹرڈ اکاونٹنٹ کے قانون کا دائرہ کار بھی وسیع کیا گیا ہے۔ مسودہ قانون میں اس سلسلے میں بھی شقیں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے کہ صرف سرٹیفیکیٹ رکھنے والے اور کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت منظور شدہ اکاونٹنٹ ہی آڈٹ کی خدمات فراہم کر سکیں گے۔

ان ترامیم سے آڈٹریز کی کونسل کو آڈٹ کے معیارات برقرار رکھنے اور انہیں فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ بہت سی ایسی شقیں ختم کر دی گئیں ہیں جن کا اب استعمال نہیں رہا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں