پاکستان اسٹیٹ آئل نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی فیول کی تمام ضروریات کی فراہمی کے لیے معاہدہ کرلیا

بدھ 25 اپریل 2018 19:39

پاکستان اسٹیٹ آئل نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی فیول کی تمام ضروریات کی فراہمی کے لیے معاہدہ کرلیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) پاکستان کی صف اول کی آئل مارکیٹنگ کمپنی ، پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) نے فیول کی فراہمی کے لیے ایک اہم معاہدے کے ذریعے پورٹ قاسم اتھارٹی کے ساتھ اپنے کاروباری روابط مزید مستحکم کرلیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت پی ایس او اگلے تین سال کے دوران ’ایکشن پلس ڈیزل ( ایچ ایس ڈی) اور آلٹران پریمیئم (پی ایم جی) کی فراہمی کے ذریعے پورٹ قاسم اتھارٹی کی فیول کی تمام ضروریات پوری کرے گی۔

چوبیس گھنٹے فعال رہنے والا پورٹ قاسم اتھارٹی پاکستان کا دوسرا مصروف ترین پورٹ ہے جو ملک کی کل سمندری تجارتی ضروریات کا چالیس فیصدمہیا کرتا ہے ۔ پورٹ کی فیول ضروریات بہت زیادہ اور پیچیدہ ہیں ، جنھیں پی ایس او اس نئے معاہدے کے تحت پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی جنرل مینیجر انڈسٹریل کنزیومر پی ایس او ، محمد کاشف صدیقی اور سیکریٹری پورٹ قاسم اتھارٹی سراج الدین چانڈیو نے معاہدے پر دستخط کیے۔

ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او جہانگیر علی شاہ، سینئر جنرل مینیجر پی ایس او شہریار عمر، جنرل مینیجرپی ایس او قاسم ظہیر ، ڈائریکٹر جنرل پورٹ قاسم اتھارٹی علیم شیخ، ڈائریکٹر اسٹور پورٹ قاسم اتھارٹی کرنل (ر) تنویر الدین فاروقی اور دونوں اداروں کے دیگر اعلیٰ عہدیداران نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔اس اشتراک سے پاکستان کی معاشی ترقی میں حصہ ڈالنے کے دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کے حصول میں اہم پیش رفت حاصل ہوگی۔

پی ایس او بڑے کاروباری اداروں مثلاً پاکستان ریلوے ، پی آئی اے، ایس ای سی ایم سی ، او جی ڈی سی ایل اور اب پورٹ قاسم اتھارٹی کو فیول کی فراہمی کے طویل تجربے کی حامل ہے ۔ اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کے فیول اور لبریکنٹس کی فراہمی پی ایس او کے لیے فخرکا باعث ہے۔ پی ایس او کی جانب سے درآمد کیا جانے والا ہائی اسپیڈ ڈیزل پاکستان میں گندھک کی کم ترین مقدار ولا سب سے معیاری ایچ ایس ڈی ہے جو زہریلی گیسوں کے کم اخراج کی بدولت ماحولیاتی تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ملک کاسب سے شاندار اور جدید ترین لبریکینٹ مینوفیکچرنگ ٹرمینل ( ایل ایم ٹی ) بھی پی ایس او کا حصہ ہے ،جو اے پی آئی معیار ات کے عین مطابق اور سند یافتہ معیاری لبریکنٹس تیار کرتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان

حکومت پنجاب کی جانب سے اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان