ایس ای سی پی نے این جی اوز اور غیر منافع بخش اور خیراتی اداروں کے لئے ریگولیشنز جاری کر دیئے

منگل 12 جون 2018 20:43

ایس ای سی پی نے این جی اوز اور غیر منافع بخش اور خیراتی اداروں کے لئے ریگولیشنز جاری کر دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2018ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ا?ف پاکستان نے غیر منافع بخش ایسوسی ایشنز، خیراتی اداروں اور این جی اوز کو ریگولیٹ کرنے کے لئے کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت نئے ریگولیشنز جاری کر دئے ہیں۔ ریگولیشنز میں ان غیر منافع بخش اداروں وکو بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی لائسنس کا اجرا، سیکشن 42 کمپنیوں کے لئے شرائط و ضوابط، کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ا?فیسر، ممبران اور ڈائریکٹرز کے لئے اہلیت کے معیارات، لائسنس کی منسوخی، شرائط، کمپنی کے اثاثوں کی کسی دوسری کمپنی کو منتقلی پر پابندی اور ایس ای سی پی کو ماہانہ رپوٹنگ سے متعلق شرائط شامل ہیں۔

ایک ایسو سی ایشن کسی ایک مقصد یا زائد اغراض و مقاصد کے لئے لائسنس کی درخواست دے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

لائسنس کے اجراکے بعد، ایسوسی ایشن کے لئے ساٹھ دن کے اندر اندر ایس ای سی پی میں بطور کمپنی رجسٹریشن کی درخواست دینا لازمی ہے۔ ان ریگولیشنز کے مطابق، کمپنیز ایکٹ کے سیکشن 42 کے تحت لائسنس یافتہ ہر کمپنی کے لئے لازمی ہے کہ اس کمپنی کی تمام رقم، جائیداد، عطیات یا ا?مدنی صرف اور صرف اس مقصد کے لئے استعمال ہو گا جس کے لئے کمپنی کے لائسنس جاری کیا گیا ہوجبکہ کمپنی کے ہر ایک ممبر پر لائیبیلٹی کے حد ایک لاکھ روپے سے کم نہیں ہو گی۔

کمپنی کے ا?غاز میں ایسوسی ایشن کا ہر رکن کم از کم دو لاکھ روپے عطیہ کرنے کا حلف دے گا۔ سیکشن 42 کے تحت رجسٹرڈ کمپنی کی تمام ا?مدنی اور منافع صرف اور صرف کمپنی کے قیام کے اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے خرچ ہو گا اور اس کو کوئی بھی حصہ کسی بھی طرح سے کمپنی کے ممبران یا ان کے قریبی رشتہ داروں میں تقسیم نہیں ہو گا۔ علاوہ ازیں، کمپنیز ایکٹ کے مطابق اکاؤنٹ ترتیب دینے کے علاوہ، کمپنی الگ سے عطیات دینے والوں اور اس سے استفادہ کرنے والوں کے علیحدہ علیحدہ رجسٹر بنائے گی۔

کمپنی حاصل ہونے والے عطیات اور اثاثوں کا مکمل تحفظ یقینی بنائے گی اور اس سلسلے میں جامع نظام وضع کرے گی۔ سیکشن 42 کمپنی کمیشن کی جاری کردہ اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لئے متعلقہ قوانین کے تحت قوائد و ضوابط پر مکمل عمل درا?مد کرے گی۔ کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 42 کے تحت رجسٹرڈ تمام کمپنیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کمیشن کے جاری کردہ ان ریگولیشنز پر عمل درا?مد کو جلد از جلد یقینی بنائیں۔ ان ریگولیشنز کا مقصد سیکشن 42 کے تحت رجسٹریشن کو عمل کو منظم کرنا ہے۔ اس سے پہلے، سیکشن 42 کے حوالے سے ایس ای سی پی کے جاری کردہ تمام سرکلرز اور نوٹیفیکیشنز کو ان ریگولیشنز کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔۔

Browse Latest Business News in Urdu

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ