ایمریٹس نے ایمریٹس ڈاٹ کام پر ویب ریالٹی ٹیکنالوجی متعارف کرادی

جمعہ 6 جولائی 2018 18:12

ایمریٹس نے ایمریٹس ڈاٹ کام پر ویب ریالٹی ٹیکنالوجی متعارف کرادی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2018ء) ایمریٹس نے اپنے ویب پورٹل ایمریٹس ڈاٹ کام (emirates.com)پر 3Dسیٹ ماڈلز متعارف کرادیئے ہیں۔ ایمریٹس اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ویب ورچوئل ریالٹی (وی آر) ٹیکنالوجی متعارف کرانے والی پہلی ایئرلائن بن گئی ہے۔ اس کا 3Dسیٹ ماڈل ایک ویژیولائیزیشن انجن ہے جو روانی کے ساتھ ایمریٹس A380جہاز اور ایمریٹس بوئنگ 777 جہاز کے اندرونی مناظر کی 360 زاویوں سے منظرکشی کرتا ہے اور اسکے ساتھ اپنے صارفین کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی سیٹیں، کشادہ کیبن اور ایمریٹس کی آن بورڈ مصنوعات ملاحظہ کریں۔

یہ نیا فیچر ایمریٹس ڈاٹ کام (emirates.com) پر دستیاب ہے جو اپنے صارفین کو اکانومی، بزنس اور فرسٹ کلاس کیبن دکھانے کے ساتھ ایمریٹس A380 جہاز کے نیوی گیشنل ہاٹ اسپاٹس کو بروئے کار لاتے ہوئے بے مثال آن بورڈ لاؤنج اور شاور اسپا کے استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایمریٹس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ کارپوریٹ کمیونکیشنز، مارکیٹنگ اینڈ برانڈ (ڈیجیٹل) الیکس کنیگے نے کہا، "ہم اپنے صارفین کے لئے مسلسل سرمایہ کاری کرتے ہیں اور سفر کے دوران ان سہولیات کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، ہم اپنے مسافروں کو عالمی سطح پر ڈیجیٹل استعمال کی سہولت فراہم کرنے کے لئے بہت محنت کرتے ہیں۔

ہمیں جدید ترین ویب وی آر ٹیکنالوجی متعارف کراکر دنیا کی پہلی ایئرلائن بننے پر خوشی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی جہاز میں سوار ہونے سے قبل اپنے صارفین کو ایمریٹس کے سفر کے بارے میں بہترین انداز سے مزید معلومات فراہم کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ صارفین کے ساتھ اسکے استعمال کی جانچ پڑتال میں یہ بات ہمارے سامنے آئی کہ سیٹوں کے انتخاب کے وقت انہوں نے 3Dسیٹ اور کیبن ماڈلز کو خاص طور پر سراہا ہے ۔

"اس کے اعلیٰ معیار کے 3Dسے تیار گرافکس حقیقت سے قریب تر غیرمعمولی مناظر رکھتے ہیں۔ روانی سے استعمال کی سہولت اب ایمریٹس A380 کی تھری کلاسوں کے لئے دستیاب ہے جو جلد ہی ایمریٹس کے پورے بیڑے بشمول تمام کنفگریشنز کے A380جہازوں اور بوئنگ 777 جہازوں پر دستیاب ہوگی ۔ اس میں کیبنوں کے 3D 360 زاویوں میں بہتر استعمال کے لئے ورچوئل ریالٹی کا عنصر بھی شامل ہے۔

صارفین کسی بھی ورچوئل ریالٹی ہیڈ سیٹ جیسے گوگل کارڈ بورڈ کو استعمال کرکے ہینڈز فری کیبن نیوی گیشن اور سیٹ انتخاب سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہ ایوارڈ یافتہ ٹیکنالوجی کسی بیرونی ایپلی کیشن یا پلگ انز کی ضرورت کے بغیر تمام ڈیوائسز سے مطابقت رکھتی ہے۔ 3Dسیٹ ماڈلز کو ریناسن (Renacen)کے اشتراک کے ساتھ تخلیق کیا گیا ہے جسے حال ہی میں کرسٹل کیبن ایوارڈز میں بہترین ویژنری تصور برائے کرسٹل کیبن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

صارفین اپنی موبائل ڈیوائسز یا آئی او ایس اور اینڈرائڈ کے لئے ایمریٹس ایپلی کیشن کے ذریعے ایمریٹس ڈاٹ کام (emirates.com)سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور وہ 3Dسیٹ میپ کے ساتھ آن لائن چیکنگ ان سے قبل اپنی نشستوں کو تلاش بھی کرسکتے ہیں۔ یہ سہولت صارفین کو اجازت دیتی ہے کہ وہ ایک سیٹ سے دوسری سیٹ تک نیوی گیٹ کرسکتے ہیں اور 3Dماحول میں رہتے ہوئے اپنی ترجیحی سیٹوں کو بک بھی کرسکتے ہیں۔

نئے 3Dکیبن ماڈلز میں اضافے کے ساتھ ایمریٹس ڈاٹ کام (emirates.com) پر نئی پروڈکٹ ویڈیوز دستیاب ہیں جس میں تمام کیبنوں میں سفری سہولیات سے مستفید ہونے پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ ویڈیوز مسافروں کے لئے رہنمائی کا کام کرتی ہیں اور صارفین کو ان سہولیات سے بہترین انداز سے مستفید ہونے کا واضح طور پر اندازہ ہوجاتا ہے۔ ایمریٹس وقتا فوقتا موثر انداز سے اپنے مسافروں کے ساتھ تحقیق کا سلسلہ جاری رکھتا ہے اور مختلف جغرافیائی خطوں سے زیادہ سفر کرنے والے صارفین کے ڈیجیٹل استعمال کے لئے مزید مواقع بڑھانے کی نشاندہی کرتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..