اشیائے خوردونوش ،

مصالحہ جات کی قیمتوں میں 40سے 70فیصد تک اضافہ قابل تشویش ہے ‘ میاں عثمان گراں فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز ،طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنایا جائے، سابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی

منگل 14 اگست 2018 13:28

اشیائے خوردونوش ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) سابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی آمد سے قبل اشیائے خوردونوش خصوصاًمصالحہ جات کی قیمتوں میں 40سے 70فیصد تک اضافہ قابل تشویش ہے ،انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو ریلیف دینے کیلئے گراں فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز اور اس کے ساتھ طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صارفین کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ میاں عثمان نے کہا کہ عوام کو عید الاضحی پر گراں فروشی سے بچانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کر نے کی ضرورت ہے ۔ اگر فی الفور اقدامات نہ کئے گئے تو گراں فروشوں کی جانب سے عید الاضحی تک عوام کی جیبوں سے بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے کرورڑوں روپے ہتھیا لئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں گراں فروشی پر قابو پانے او رخصوصاً تہواروں کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کی جاتی تھی جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے اور آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کرکے اس پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائے ۔ میاں عثمان نے کہا کہ صارفین کو بھی چاہیے کہ وہ گراں فروشوں کامحاسبہ کریں اور ان سے ریٹ لسٹ دکھانے کا تقاضہ کیا جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

عوامی  اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز   کے  فلائٹ آپریشن کو  وسعت دی جائے ..

عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا   سیالکوٹ میں  اعوان سپورٹس  پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی  اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،  اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ