خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے پرائس ڈسکلوثر کا گولڈ ایوارڈ حاصل کرکے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

بدھ 12 ستمبر 2018 23:31

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے پرائس ڈسکلوثر کا گولڈ ایوارڈ حاصل کرکے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، پاکستان کے سب سے مائیکروفنانس بینک نے مائیکرو فنانزاریٹنگزکی جانب سے پرائس ڈسکلوثر کا گولڈ ایوارڈ حاصل کرکے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا یہ اعزاز سروس چارجز کی معلومات میںشفافیت کے لئے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔پرائس ڈسکلوثر کایہ اعزاز ڈیٹا پلیٹ فارم سبسکرائب کرنے والے سرمایہ کاروں اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے قیمتوں میں شفافیت کا اعتراف کرتا ہے۔

ڈیٹا پلیٹ فارم مالی شمولیت کے شعبے میں شفافیت کے لئے ایک نیا قدم ہے جو مائیکرو فنانس ٹرانسپرنسی میں موجود خلاء کو پرکرتا ہے۔کامیابی کے اس سنگ میل پر گفتگو کرتے ہوئے، صدر، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک، غالب نشتر نے کہا کہ ''یہ اعزاز کاروباری طریقوں میں اعلی معیار برقرار رکھنے اور جدید ترین صنعتی سروسز کے معیار پرپورا اترنے کو جاری رکھنے کے لئے خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ان تمام کوششوں کا تسلیم کیا جانا، بینک کے لئے باعث فخرہے۔اس شناخت کے ساتھ، ہم اپنے صارفین کی ترجیحات کی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔-" Microfinanza Rating(MFR) مائیکر و فنانس کے شعبے میں درجہ بندی کی نجی اور آزاد بین الاقوامی ایجنسی ہے۔تنظیم کا مقصد مائیکروفنانس کے شعبے میں ذمہ دار سرمایہ کاری اور ایک اعلی درجے کی معلومات کے فراہم کنندہ کے طور پر شفاف مارکیٹ میں کام کرنا ہے۔

یہ تنظیم مائیکروفنانس اور ذمہ دار فنانس انڈسٹری کو آزاد، اعلی معیار کی درجہ بندی اور معلومات کی خدمات فراہم کرتی ہے، جو شفافیت کو بڑھانے، سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور دنیا بھر میں بہترین طریقوں کو فروغ دیتی ہے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک پاکستان بھر میں 158 شاخوں کے نیٹ ورک اور 28 سروس سینٹرز کے ذریعے کام کررہا ہے۔ خوشحالی بینک کے تقریبا 2 ملین فعال ڈیپازیٹر، اور700,000سے زائد فعال قرض دہندہ بینک کو پاکستان کا سب سے بڑا ما ئیکرو فنانس بینک بناتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی