نیکٹا ،ْایس ای سی پی کا غیرمنافع بخش تنظیموں کیلئے نیا ہدایت نامہ

غیرمنافع بخش تنظیموں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مسلسل نگرانی ہوگی دہشت گردوں کی کسی بھی طرح کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے غیرمنافع بخش تنظیموں کو مبہم منصوبوں پر کام کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:39

نیکٹا ،ْایس ای سی پی کا غیرمنافع بخش تنظیموں کیلئے نیا ہدایت نامہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) نیشنل کاوئنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر غیر منافع بخش تنظمیوں (این پی اوز) کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔نیکٹا اور ایس ای سی پی کے دستاویزات کے مطابق غیرمنافع بخش تنظیموں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مسلسل نگرانی ہوگی۔

ہدایات کے مطابق این پی اوز کو سرحدی ومتنازع علاقوں، مخصوص مقامات میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔دہشت گردوں کی کسی بھی طرح کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے غیرمنافع بخش تنظیموں کو مبہم منصوبوں پر کام کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

این پی اوز کو اپنی سرگرمی اور منصوبے کو شروع کرنے کے لیے ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔نیکٹا اور ایس ای سی پی کی جانب سے غیرمنافع بخش تنظیموں کے لیے مالی احتساب اور دیگر امور میں شفافیت کو لازم قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے قائم ادارہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے رواں سال جون میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرتے ہوئے مزید تنزلی سے بچنے کے لیے چند ہدایات جاری کی تھیں ،ْپاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق فیصلہ رواں برس جنوری میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں 2012 میں ڈالا گیا بعدازاں اسلام آباد کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی پر ایف اے ٹی ایف نے تصدیق کی اور پاکستان کو 2015 میں واچ لسٹ سے نکال دیا گیا ،ْنیکٹا اور ایس ای سی پی نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے پیش نظر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے اٹھائے جانے والے قدامات کے ساتھ ساتھ این پی اوز کو بھی نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار