جے ایس بینک نے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈز 2019ء میں متعدد ایوارڈز جیت لئے

منگل 23 جولائی 2019 19:11

جے ایس بینک نے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈز 2019ء میں متعدد ایوارڈز جیت لئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2019ء) جے ایس بینک نے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ریٹیل بینکنگ ایوارڈز 2019ء کی تین کیٹیگریز میں ایوارڈز جیتے ہیں۔ بینک کو پاکستان کے بہترین درمیانے حجم کے ریٹیل بینک، پاکستان کی بہترین کنزیومر فنانس پروڈکٹ اور پاکستان کے بہترین ایس ایم ای بینک کے طور پر ڈیکلیئر گیا ہے۔ ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈز بینکوں کی اہمیت کو تسلیم کرنے کے لئے 30 سے زائد ایشیائی ممالک سے بینکوں کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے جو نئی پروڈکٹس اور خدمات سے فراہم کرتے ہیں۔

جے ایس بینک جو پاکستان کا تیسرا بڑا ایس ایم ای بینک ہے، نے جدید مالیاتی حل کے ذریعے ہزاروں صارفین کے لئے سیلف ایمپلائمنٹ (خود روزگار) کے مواقع تشکیل دینے میں مدد کے لئے متعدد معروف اداروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

(جاری ہے)

بینک کو پاکستان کے معروف ہوم فنانسنگ سلوشنز میں سے ایک ’’جے ایس گھر اپنا ہوم لونز‘‘ کیلئے بھی اعزاز دیا گیا ہے۔ جے ایس بینک پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بینک کی حیثیت سے 172 شہروں میں تقریباً 5 لاکھ اکائونٹ ہولڈرز کو خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

جے ایس بینک کے صدر و سی ای او بسیر شمسی نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایوارڈز نہ صرف جے ایس بینک کی کاوشوں اور سخت محنت بلکہ پاکستان کی مالیاتی صنعت کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بینک کے لئے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈز میں تحسین پر ہم انتہائی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آسان اور سستی مصنوعات تشکیل دینے اور متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے جو ہمارے صارفین کی زندگیوں کیلئے اہمیت کی حامل ہوں۔ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کی جانب اپنے کردار کے عزم کو دوہراتے ہوئے بینک کو امید ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں مختلف جدید روائتی اور ڈیجیٹل سلوشنز کی فراہمی کے ذریعے اس موثر سفر کو جاری رکھے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی