جے ایس بینک اور جے ایس گلوبل نے 2019ء میں 10 ستائشوں کے ساتھ مالیاتی صنعت پر غلبہ حاصل کیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پاکستان کے تیزی سے فروغ پاتے ہوئے مالیاتی ادارے جے ایس بینک اور جے ایس بینک کے ذیلی ادارے اور پاکستان کی فلیگ شپ ایکویٹی بروکریج اور انوسٹمنٹ کمپنی جے ایس گلوبل کیپیٹل لمیٹڈ (جے ایس جی سی ایل) کو متعدد قومی و بین الاقوامی فورمز پر اپنی کارکردگی کی بناء پر تسلیم کیا گیا ہے۔ جے ایس بینک نے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس ایوارڈز 2019ء میں پاکستان کے درمیانے حجم کے بہترین ریٹیل بینک، پاکستان کی بہترین کنزیومر فنانس پرڈوکٹ اور پاکستان کے بہترین ایس ایم ای بینک ایوارڈ حاصل کئے۔

بیسٹ بینک فار سمال میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ای) ایشیاء منی ایوارڈ 2019ء میں ملا جبکہ اس کی ڈیجیٹل ٹریفک انی شی ایٹو کیلئے بیسٹ پے منٹ ٹیکنالوجی / سلوشن پروائیڈر کا ایوارڈ 2019ء DIGI ایوارڈ میں دیا گیا۔

(جاری ہے)

جے ایس بینک کے صدر و سی ای او بسیر شمسی نے کہا کہ یہ نہ صرف ہمارے لئے بلکہ پوری پاکستانی مالیاتی صنعت کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔ یہ اعزاز اس حقیقت کا عکاس ہے کہ ہماری صنعت نہ صرف اعلیٰ کارکردگی کے بین الاقوامی معیارات کو پورا کر سکتی ہے بلکہ اس سے تجاوز کر سکتی ہے۔

ہم ان قیمتی فورمز پر ستائشوں سے خوش ہیں اور ہم آسان اور سستی مصنوعات متعارف کرانے اور تیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے جو ہمارے صارفین کی زندگیوں کیلئے اہمیت کی حامل ہوں۔ دوسری جانب جے ایس بینک کے ذیلی ادارے جے ایس گلوبل نے بھی چارٹرڈ فنانشل اینالسٹ (سی ایف ای) سوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام 16 ویں سالانہ ایکسیلنس ایوارڈز تقریب میں بیسٹ ایکویٹی بروکریج ہائوس، بیسٹ اکنامک ریسرچ ہائوس، بیسٹ ٹرانزکشن، بیسٹ ایکویٹی اینالسٹ اینڈ بیسٹ ایکویٹی ٹریڈر کی کیٹیگری میں پانچ ایوارڈز جیتے۔

تقریب کے دوران سی ای او جے ایس گلوبل کامران ناصر نے کہا کہ سی ایف اے ایوارڈز کی تاریخ میں اس سے قبل ایسا نہیں ہوا کہ کسی ایک بروکریج فرم نے ایک ہی مرحلہ میں بہت سے ایوارڈز جیتے ہوں۔ انہوں نے صنعتی رہنمائوں اور مارکیٹ میں اعتماد قائم کرنے کیلئے اس طرح کے اقدامات پر سی ایف اے ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔قومی مالیاتی صنعت میں ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم جے ایس بینک اور جے ایس گلوبل اپنے صارفین کی زندگیوں کو سادہ اور آسان بنانے کے لئے تیار کی گئی جدید اور قابل قدر مالیاتی مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے ذریعے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین