برآمدات میں اضافے کیلئے ’’ڈومو ٹیکس‘‘ جیسی نمائشوںمیں پاکستان کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت ہے‘ کارپٹ ایسوسی ایشن

ہفتہ 11 جنوری 2020 12:20

برآمدات میں اضافے کیلئے ’’ڈومو ٹیکس‘‘ جیسی نمائشوںمیں پاکستان کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت ہے‘ کارپٹ ایسوسی ایشن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2020ء) پاکستان کار پٹ مینو فیکچررز اینڈایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم طاہر نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے کیلئے جرمنی میں منعقدہ ’’ڈومو ٹیکس‘‘ جیسی نمائشوںمیں پاکستان کی نمائندگی بڑھانے کی اشد ضرورت ہے اور حکومت اس کیلئے جامع پالیسی مرتب کرے ، ان خیالات کا اظہارانہوںنے ایسوسی ایشن کے دفتر میں عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان ،میجر (ر) اخترنذیر ، محمد اکبر ملک سمیت دیگر بھی موجود تھے،محمد اسلم طاہر نے کہا کہ جرمنی میں منعقدہ ’’ ڈوموٹیکس ‘‘ نمائش میں کارپٹ ایسوسی ایشن کا وفد بھی شریک ہے جو دنیا بھر سے آنے والے خریداروں اورمندوبین سے ملاقاتیں کرے گا جس سے ہماری برآمد ی انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے، انہوںنے کہا کہ اس طرح کی نمائشیں پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹنگ کا موثر ذریعہ ہیں اور حکومت کو اس سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ برآمد کنندگان کی شرکت کویقینی بنانا چاہیے ،کارپٹ ایسوسی ایشن کا وفد نا مساعدحالات کے باوجود بھرپور تیاری کے ساتھ نمائش میں شریک ہوا ہے اور امید ہے کہ اس سے قالینوںکی صنعت کو تقویت ملے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے   درخواستیں طلب

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ