نئے مالی سال کے بجٹ کے لئے وزارت خزانہ کی جانب سے مشاورت نہ کرنے پر بزنس کمیونٹی کا مایوسی کا اظہار

جمعرات 8 مئی 2014 23:09

کرا چی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8مئی 2014ء) نئے مالی سال کے بجٹ کے لئے وزارت خزانہ کی جانب سے مشاورت نہ کرنے پر بزنس کمیونٹی نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی چیمبر کے صدر عبداﷲ ذکی اوردیگر شہروں کے چیمبرز کے صدور نے وفاقی وزیرخزانہ سے ملاقات کے لئے وقت مانگا مگر وزیرخزانہ اپنی مصروفیات میں سے ملک کے بڑے اسٹیک ہولڈرز کیلئے وقت نہ نکال سکے۔

کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی ) اور پاکستان بھرکے چیمبرزکے صدور نے نئے وفاقی بجٹ سے قبل حکومت کو دی جانے والی مشترکہ بجٹ تجاویز کے سلسلے میں وفاقی وزیرخزانہ کی جانب سے تاجروں کے ساتھ اب تک مشترکہ اجلاس نہ بلانے پرشدید مایوسی کا اظہار کیا ہے اورانہوں نے ایک بار پھروفاقی وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک بھرکے تمام چیمبرز کی مرتب کردہ مشترکہ بجٹ تجاویز پر مشاورت کے لیے فوری طور پر تاجروں کے ساتھ اجلا س بلائیں تاکہ تاجروں کی وفاقی حکومت کو ارسال کی گئی بجٹ تجاویز پر تفصیلی روشنی ڈالی جاسکے اور ان تجاویز پر حکومت کا ردعمل سنا جاسکے۔

(جاری ہے)

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی ) کے صدر عبداﷲ ذکی نے اس ضمن میں بتایا کہ کراچی چیمبرآف کامرس نے نئے وفاقی بجٹ برائے 2014-15کے حوالے سے جامع اور مشترکہ بجٹ تجاویز مرتب کر کے وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہیں اور اِن بجٹ تجاویز پر تفصیلی روشنی ڈالنے کے لیے مورخہ 15اپریل2014کو وفاقی وزیر خزانہ کو ایک خط ارسال کیا تھا جس میں اُن سے ملاقات کے علاوہ چیمبرز کے ساتھ مشترکہ اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی تھی لیکن تاحال وفاقی وزیرخزانہ نے کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی کسی قسم کی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جس سے تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدرڈاکٹر شمائل داؤدنے کہا کہ کراچی چیمبر،فیصل آباد چیمبر اور اسلام آباد کے صدور پر مشتمل کمیٹی نے بیٹرا اٹھایا تھا کہ وزیرخزانہ کو بجٹ تجاویز انکے روبروپیش کی جائیں گی اور وہ مسلسل ان سے ملاقات کی کوششیں کررہے ہیں مگر اسحاق ڈار ہم سب کی پہنچ سے دور ہیں حالانکہ ہم ملک کے پرامن اور ٹیکس ادا کرنے والے اسٹیک ہولڈرز ہیں۔انکا کہنا تھا کہ دوبدو بات کرنے میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار ملک بھر کے چیمبرزآف کامرس کی تیار کردہ مشترکہ بجٹ تجاویز سے انکار نہیں کرسکتے تھے اسی لئے وہ نہ ملنے کے بہانے بنارہے ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

عوامی  اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز   کے  فلائٹ آپریشن کو  وسعت دی جائے ..

عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا   سیالکوٹ میں  اعوان سپورٹس  پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی  اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،  اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ