سیڈ ایکٹ میں جلد اہم ترامیم لائی جا رہی ہیں،ترمیمی ایکٹ کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو اہم رول دے رہے ہیں‘ سکندر خان بوسن،،آلو کے کاشت کاروں نے پچھلے چار سال نقصان اُٹھایا اس سال کچھ منافع ملا ہے،قیمتوں پر کنٹرول صوبائی حکومتوں کا معاملہ ہے،غیر تصدیق شدہ بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف سزاوں میں اضافہ تجویز کیا ہے‘ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ کا خطاب

جمعرات 22 مئی 2014 21:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی۔2014ء) وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی و ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہاہے کہ سیڈ ایکٹ میں جلد اہم ترامیم لائی جا رہی ہیں، کابینہ کے پچھلے اجلاس میں ان ترامیم پر بات ہوئی ہے ، ترمیمی ایکٹ کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کو اہم رول دے رہے ہیں، غیر تصدیق شدہ بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف سزاوں میں اضافہ تجویز کیا ہے ، سیڈ ایکٹ میں ترامیم 1976ء کے بعد پہلی بار لا رہے ہیں ، گندم کی خریداری مہم جاری ہے پاسکو اور پنجاب حکومت خریداری کا ہدف پورا کرلیں گے،آلو کے کاشت کاروں نے پچھلے چار سال نقصان اُٹھایا اس سال کچھ منافع ملا ہے،قیمتوں پر کنٹرول صوبائی حکومتوں کا معاملہ ہے، حلال فوڈ مارکیٹ تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ ہے جس میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں،حلال فوڈ انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی وریسرچ اور وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی مل کر انڈسٹری کو لیگل سپورٹ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

حلال فوڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے بھی قانون کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔وہ جمعرات کے روز تیسری عالمی حلال کانفرنس 2014 میں بحثیت مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی فوڈ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا اندازہ تین ٹریلین امریکی ڈالر ہے جس کی بڑی وجہ محفوظ ، معیار اور صحت کیلئے حلال فوڈ کے فوائد ہیں۔ پاکستان میں لائیو سٹاک کے شعبہ میں بہت وسعت ہے اور ہم علاقائی اور بین الاقوامی طور پر حلال فوڈ میں ایک بڑے سپلائر کے طور پر شامل ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان زیادہ تر گوشت اور خوراک سے متعلقہ اشیاء مسلم منڈیوں کو فراہم کرتا ہے جن میں سعودی عرب، افغانستان، ایران، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں لیکن اب وقت ہے کہ ہم اپنی حلال فوڈ مارکیٹ کو وسعت دیں اور اس کا دائرہ کا رپوری دنیا میں و سیع کریں۔

حلال فوڈ ایکسپورٹ کی مضبوطی کیلئے ہمیں ٹھوس منصوبہ بندی اور متفقہ سسٹم لانے کی ضرورت ہے۔ سکندر حیات خان بوسن نے کہا کہ وفاقی حکومت پالیسی سازی کے ذریعے اس شعبہ کی ترقی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور اِس صنعت کو بھر پور تعاون کا یقین دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ اِس شعبہ نے تیزی سے پاکستان میں ترقی کی لیکن تصدیقی شعبہ ابھی بنیادی سطح پر ہے۔ اِس شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے حلال ایکسپورٹ کا وزٹ بھی کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..