محکمہ آب پاشی نے نہروں میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کردی، نہروں میں شگاف پڑنے کا خطرہ

جمعرات 26 جون 2014 21:15

سنجھورو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) محکمہ آب پاشی نے نہروں میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کردی، نہروں میں شگاف پڑنے کا خطرہ، کپاس ، گنااور چاول کی فصل سوکھنے کا اندیشہ۔نارا کینال میں پانی کا بہا ؤ معمول کے مطابق ہے اریگیشن نے پانی کی مصنوعی قلت رشوت کے حصول کے لئے کی ہے ۔، کاشتکار وں کا موقف۔تفصیلات کے مطابق۔ محکمہ آب پاشی جمڑاؤ ڈویزن نے کاشتکاروں سے رشوت ہتھیانے کے لئے جمڑاؤ کینال سے نکلنے والی نہروں میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے۔

رواں سیزن میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہونے کے باعث کاشتکاروں نے متعلقہ داروغوں کو رشوت( جسے اریگیشن کی اصطلاح میں پھوڑی کہا جاتا ہے) نہیں دی جس کی وجہ سے داروغے افسران بالا کو رواں ششماہی رشوت کے پیسے نہیں بھیج سکے جس پر افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کوششماہی پھوڑی دینے پر مجبور کرنے کیلئے داروغوں اور ایس ڈی اوز کی سفارش پر ایگزیکیوٹیو انجینئر جمڑاؤ کینال نے جمڑاؤ کینال سے نکلنے والی برانچزاور مائینرر میں غیر قانونی وارہ بندی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس سلسلے میں گذشتہ ہفتے شاہو کینال اور رند مائینر کے کاشتکاروں سے پھوڑی حاصل کرنے کے لئے شاہو برانچ اور رند مائینر میں پانی کم کرکے دم برانچ میں پانی کا بہاؤ زیادہ کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے 21 چک کے قریب دم مائینر میں شگاف پڑگیا تھا۔دم مائینر میں شگاف پڑنے کے بعد محکمہ اریگیشن نے برانچز اور مائینر کو بند کرنے کی بجائے واٹر کورسز کو روٹیشن کے مطابق بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

واٹر کورسز کی بندش کی وجہ سے بھی نہروں میں پانی کا دباؤ غیر معمولی حد تک بڑھ گیا ہے جس کے باعث مزید نہروں میں شگاف پڑنے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں جبکہ غیر قانونی وارہ بندی کی وجہ سے کھڑی فصلیں خاص طور پر چاول کی فصل سوکھنے لگی ہیں۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں پانی کی قلت نہیں ہے اورنارا کینال میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے ۔ماہ جون اور جولائی میں پانی کی وارہ بندی بلاجواز ہے جس کا مقصد کاشتکاروں کو بلیک میل کرکے رشوت ہتھیانا ہے۔ کاشتکاروں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ زراعت دشمن اور بدعنوان اریگیشن افسران کو غیر قانونی اقدامات سے باز رکھاجائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار