ایل ڈی اے کے 9پلاٹ اور ایک دکان چھے کروڑ33لاکھ روپے میں نیلام

جمعرات 21 اگست 2014 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست۔2014ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پانچ کمرشل اور چار رہائشی پلاٹ اورپارک اینڈ شاپ پلازہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن کی ایک دکان گزشتہ روز مجموعی طور پرچھے کروڑ33لاکھ روپے میں نیلام کر دئیے گئے - پارک اینڈ شاپ پلازہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن کے اپر گراؤنڈ فلور پر واقع 322مربع فٹ رقبے کی دکان نمبر 46 کی ریزرو قیمت ایک کروڑ93لاکھ 20ہزارروپے تھی‘ جو ایک کروڑ99لاکھ روپے میں نیلام کر دی گئی ،نیلام عام کے دوران جوہر ٹاؤن کے پانچ کمرشل پلاٹ بھی نیلام ہوئے -سب سے زیادہ بولی بلاک جی فور میں واقع دو مرلے 82مربع فٹ رقبے کے کارنر پلاٹ نمبر 226کے لئے دی گئی -اس کی ریزور قیمت11لاکھ55ہزار روپے فی مرلہ مقرر کی گئی تھی جبکہ یہ 13لاکھ45ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر 37لاکھ96ہزار روپے میں نیلام ہوا ،نیلام عام میں رکھے گئے سبزہ زار سکیم کے چار رہائشی پلاٹ بھی نیلام ہو گئے ۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بولی ایک کنال رقبے کے پلاٹ نمبر 32بلا ک ایف کے لئے دی گئی -اس کی ریزور قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ یہ پانچ لاکھ25ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر ایک کروڑ سات لاکھ46ہزار روپے میں نیلام ہوا ،نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاؤن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس ظہیر اصغر رانا‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ اکبر نکئی اور معظم رشید اورڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ عمران رضا عباسی اور وسیم عباس اور دیگر متعلقہ افسران نے کی- نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند31حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی-نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں-نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے