سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم و زیادتی ہے ،اضافے کے بجائے کمی کے اقدامات کیے جائیں ،حافظ نعیم الرحمن

بدھ 3 ستمبر 2014 21:48

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے سی این جی کی حالیہ قیمتوں میں اضافے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں 5.36روپے فی کلو کااضافہ کرناعوام پر سراسر ظلم و زیادتی اور ناانصافی ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت غربت اور مہنگائی میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑنے میں مصروف عمل ہے ،آئے دن روز مرہ استعمال کی چیزوں میں بے تحاشا اضافے نے عوام کو شدیدمشکلات کا شکارکردیا ہے‘ یوں لگتا ہے کہ جیسے نوازشریف غربت مٹاؤ کے بجائے غریب مکاؤ کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ‘ عوام پر اتنا ظلم نہ کیا جائے کہ وہ بغاوت پر اتر آئیں اور امن وامان کے مسائل پیدا ہونے لگیں ‘ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مختلف حیلوں ‘ بہانوں سے اب تک کئی بار گیس (سی این جی )کی قیمتو ں میں اضافہ کیا جاچکا ہے جس کی وجہ سے براہ راست مہنگائی میں اضافہ ہوا اور غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی ہے ‘ اب ایک بار پھر سی این جی کی قیمتوں میں مزید اضافے سے مہنگائی کا ایک نہ رکنے والا طوفان آئے گا جس کے آگے بند باندھنا مشکل ہوجائے گا ‘ اضافہ قابل مذمت اورناقابل برداشت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے الیکشن مہم کے دوران اپنی تقریروں میں عوام کو خوب سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کئے اور کرسی اقتدار پر بیٹھ گئے لیکن اب جب ان کے پاس عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کرنے کا اختیار آیا تو وہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے الٹا ان کے مسائل اورمشکلات میں اضافہ کررہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے سی این جی کی فی کلو قیمت میں کمی کی جائے اور ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہا جائے جو عوام کیلئے شدید مشکلات کا باعث بنے۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..