کمپنی مالم جبہ میں دو تا ڈھائی سال میں ساڑھے تین ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی،

پی ٹی آئی کی حکومت سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پرویزخٹک

جمعہ 5 ستمبر 2014 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5ستمبر 2014ء) خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی علاقے مالم جبہ میں ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے نجی شعبے میں جدید فائیو اور تھری سٹار ہوٹلز کی تعمیر اور 280 ایکڑ رقبے پر سکینگ ریزارٹ اور چئیرلفٹ کی تنصیب کے انتظامات سیاحت کے حوالے سے عالمی شہرت کی حامل کمپنی سیمسن گروپ کے حوالے کر دئیے گئے ہیں کمپنی آئندہ چھ ماہ میں تمام مشینری کی درآمد اور مالم جبہ منتقلی کے علاوہ تعمیراتی کام کا آغاز جبکہ دو تا ڈھائی سال کے اندر انکی ہر لحاظ سے تکمیل یقینی بنائے گی جبکہ تعمیراتی کام کے دوران بھی وہاں سیاحوں کی آمد و رفت کی اجازت ہو گی اس منصوبے کی بدولت مالم جبہ میں گرمی و سردی سمیت سال کے بارہ مہینے سیاحتی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور سوات کا یہ بلند ترین علاقہ قومی و عالمی سطح پر سیاحوں کیلئے کشش کا باعث بن جائے گا اس سلسلے میں مفاہتی یادداشت کی تقریب خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر سیاحت ملک امجد آفریدی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خالد پرویز، سیکرٹری سیاحت اعظم خان، ٹورازم کارپوریشن کے ایم ڈی مشتاق خان، بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چئیرمین محسن عزیز، سمیسن گروپ کے ایم ڈی حسن اسد اور دیگر متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے معاہدے کے تحت کمپنی مالم جبہ میں ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے تمام سیاحتی تعمیرات اور تنصیبات کے علاوہ صوبائی حکومت کو سالانہ ایک کروڑ 20لاکھ روپے لیز رقم ادا کرے گی جس میں سالانہ دس فیصد جبکہ 33سال کی لیز میں مزید بیس سال توسیع کی صورت میں پچیس فیصد سالانہ کا اضافہ ہو گا دواضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے ٹورازم کارپوریشن کی زیرملکیت مالم جبہ کی اس اراضی کو نجی شراکت اور لیز پر دینے کا ٹاسک بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چئیرمین اور ممتاز صنعتکار محسن عزیز کے حوالے کیا تھا جنہوں نے جامع سروے اور ڈیزائن سازی کے بعد اسکا ٹینڈر مشتہر کیا محسن عزیز نے بتایا کہ اس شفاف مقابلے میں مختلف ملکی و غیرملکی کمپنیوں نے حصہ لیا جبکہ اگلے مرحلے میں نتھیاگلی میں تھیم پارک، چھانگلہ گلی میں ہوٹل ریزارٹ اور دیگر سیاحتی منصوبے بھی نجی شعبے میں شروع کئے جارہے ہیں جو یہاں سیاحت کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہونگے انہوں نے پرویز خٹک کی فہم و فراست کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے تباہ حال سیاحتی علاقوں کی بحالی اور انہیں نجی شعبے کیلئے پرکشش بنانا انکی سیاسی بصیرت کی عکاس ہے یہ ان مخالفین کے منہ پر تمانچہ ہے جو کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں کچھ نہیں ہو رہا حالانکہ وزیراعلیٰ نے صوبے کے تمام معاملات کو حکومتی اور سیاسی مداخلت سے پاک کرکے اور محکموں و ادارہ جاتی نظام کو خودکار بناکر یہاں کے عوام پر احسان عظیم کیا ہے پرویز خٹک نے مالم جبہ پراجیکٹ کے اجراء کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے محسن عزیز کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف یہاں نجی سرمایہ کاری کا نقطہ آغاز ہے بلکہ اسکی تکمیل پر مالم جبہ صوبے کے ماتھے کا جھومر بنے گا انہوں نے اپنی حکومت کا یہ عزم دہرایا کہ صوبے میں سیاحت کو جدید بنیادوں پر ترقی دی جائے گی اور چند برسوں بعد سیاحت کا شعبہ بھی ہماری معیشت میں کلیدی کردار ادا کرے گا سیاحت کے تمام اداروں اور شعبوں میں سرکاری عمل دخل کو بتدریج کم یا ختم کرکے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ وہ اچھی خدمات اور سہولیات مہیا کر سکیں تمام سرکاری ریسٹ ہاؤس بھی نجی شعبے کے حوالے کئے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ ان میں صرف سرکاری افسران کا قبضہ نہ ہو اور کے مفت میں میلے ٹھیلے نہ لگیں بلکہ عام لوگ بھی ان سے لطف اندوز ہو سکیں اسی طرح پی ٹی ڈی سی کے تمام موٹلز پر صوبائی حکومت کی عملداری قائم کردی گئی ہے حالانکہ مرکز اسے ہمارے حوالے کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہا تھا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت شروع دن سے سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے چند مہینے قبل مارچ میں وہ مالم جبہ میں پاک فوج کے زیراہتمام پانچ روزہ سنو فیسٹول کے مہمان خصوصی تھے جس میں پورے ملک سے سیاحوں نے شرکت کی اور یہ ایک بڑی کامیابی تھی جسکی بدولت سوات کی حسین وادی کا یہ برفپوش گوشہ دنیا بھر میں منظر عام پر آنے کے علاوہ عوام کی پاک فوج سے محبت میں بھی اضافہ ہوا جس پر ہم اسکے مشکور ہیں جبکہ انہوں نے مالم جبہ تک روڈ پختہ اور کشادہ بنانے کیلئے ہائی وے اتھارٹی کو حکم دیا تھا جسے اب اے ڈی پی کا حصہ بنا دیا گیا ہے جبکہ سرمایہ کاری بورڈ نے مالم جبہ میں جدید چئیرلفٹ کی تنصیب، سکینگ ریزارٹ اور سیاحوں کی تعداد بڑھنے پر ہیلی کاپٹر سروس کے اجراء پر بھی پوری تندہی سے کام کیا ہے پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف نے گزشتہ عام انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کئے ان کو عملی جامہ پہنایاجارہا ہے ہم نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح عوام کو وقتی طور پر خوش کرنے کیلئے جھوٹے وعدے نہیں کئے بلکہ نظام بدلنے کا پکا عزم کیا اور آج ہم اسے ایفا کررہے ہیں حکام کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ خود کو بادشاہ نہیں خادم سمجھیں اب کام چوری، غفلت اور کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی تحریک انصاف سماجی نا انصافیوں کے خاتمے کیلئے برسرپیکار ہے ہم نے سرکاری محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ادارے عوامی خدمت کیلئے بنے ہیں سپورٹس وٹورزم کی ترقی بھی ہمارا ایجنڈا ہے ہم پوری تندہی سے سوات، دیر، چترال ، ہزارہ اور گلیات میں سیاحت کی سرگرمیوں کی دوبارہ بحالی کیلئے کام کررہے ہیں بدقسمتی سے ماضی میں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑا ہے جس میں سیاحت کی صنعت کو بھی نقصان پہنچا تاہم وزیراعلیٰ نے کہاکہ اب تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں کو حقیقت پسندانہ بنیادوں پر بدلا جا رہا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم تعلیم اور صحت سمیت تمام محکموں کو عوامی خدمت کے تابع بنا رہے ہیں آئندہ یہ تمام ادارے عوام کو دن رات خدمات مہیا کریں گے اور جو ایسا نہ کر سکیں تو پھر ختم کر دئیے جائیں گے ایسا نظام متعارف کرایاجارہا ہے جس میں ہر کام خود کار ہو گا انہوں نے کہاکہ نوجوان تحریک انصاف کا اصل سرمایہ ہیں ہم نے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے حکمت عملی وضع کرلی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..