یورپی مالیاتی اتحاد میں شامل ملکوں میں دس یورو کا نیا کرنسی نوٹ گردش میں آگیا

منگل 23 ستمبر 2014 13:34

یورپی مالیاتی اتحاد میں شامل ملکوں میں دس یورو کا نیا کرنسی نوٹ گردش میں آگیا

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء)یورپی مالیاتی اتحاد میں شامل ملکوں میں منگل سے دس یورو کا نیا کرنسی نوٹ گردش کرنا شروع کر دے گا اور جرمنی سمیت یورو زون کی تمام رکن ریاستوں میں صارفین ان نئے نوٹوں کو نقد ادائیگیوں کے لیے استعمال کر سکیں گے۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں قائم یورپی مرکزی بینک ECB کے مطابق اس نے مختلف مالیت کے تمام یورو کرنسی نوٹوں کو آہستہ آہستہ بدلنے کا پروگرام بنایا ہے۔

اس عمل کی ابتدا کرتے ہوئے گزشتہ برس تب تک رائج پانچ یورو مالیت کے تمام نوٹ تبدیل کر دیے گئے تھے۔ اب دس یورو کے کرنسی نوٹ تبدیل کیے جا رہے ہیں اور اگلی باری بیس یورو کے نوٹوں کی ہو گی۔یورپی سینٹرل بینک کے مطابق تمام یورو کرنسی نوٹ اس لیے بتدریج تبدیل کیے جا رہے ہیں کہ انہیں جعلسازی کے خلاف زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

یورپی مشترکہ کرنسی صرف یورو زون میں ہی استعمال نہیں ہوتی بلکہ رکن ملکوں میں سے کئی ایک کے زیر انتظام متعدد نوآبادیاتی، حفاظتی اور دیگر اقسام کے انتظامی علاقوں میں بھی یہی کرنسی رائج ہے۔

پانچ یورو سے لے کر پانچ سو یورو تک کے جو کرنسی نوٹ شروع میں متعارف کرائے گئے تھے، ان میں جعلی نوٹ تیار کرنے والے جرائم پیشہ گروپوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کی غرض سے بہت سی ایسی خصوصیات شامل کی گئی تھیں، جن کے باعث جعلی یورو نوٹ تیار کرنا بہت مشکل تھا۔اب نئے کرنسی نوٹوں پر پہلے سے موجود ہولوگرام اور واٹر مارک جیسی خصوصیات کے ساتھ ساتھ کئی اضافی خصوصیات بھی موجود ہیں اور نئے نوٹوں کی نقل تیار کرنا اور بھی مشکل بنا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ماضی میں چھاپے گئے نوٹوں پر اگر اس کرنسی کے جاری کرنے والے ادارے کے طور پر یورپی مرکزی بینک کے نام کا مخفف ECB پانچ زبانوں میں لکھا ہوتا تھا تو اب ان زبانوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔

ای سی بی کے مطابق منگل سے اپنے اجراء کے بعد دس یورو کے نئے کرنسی نوٹ شروع میں تو اسی مالیت کے پرانے نوٹوں کے ساتھ کئی مہینوں تک گردش میں رہیں گے لیکن پھر رکن ریاستوں کے قومی مرکزی بینکوں کی مدد سے پرانے نوٹوں کی گردش بتدریج روک دی جائے گی۔

مستقبل میں یورو کے جو دیگر کرنسی نوٹ بھی بالترتیب تبدیل کر دیے جائیں گے، وہ بیس، پچاس، سو، دو سو اور پانچ سو یورو کے کرنسی نوٹ ہوں گے۔یورو کرنسی نوٹوں کی تبدیلی اور نئے نوٹوں کا اجراء تمام رکن ملکوں میں انتظامی حوالے سے اس لیے ایک بہت ہی پیچیدہ اور انتہائی مہنگا عمل ہوتا ہے کہ یوں ان تمام آٹومیٹک اور کمپیوٹرائزڈ مشینوں کو بھی سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کی حد تک اپ ڈیٹ کرنا لازمی ہو جاتا ہے، جن کے ذریعے ایسے نوٹوں کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ادائیگیاں کرتے ہیں، مثال کے طور پر بینکوں کی کیش مشینیں، سگریٹ مشینیں، ریلوے کی ٹکٹ مشینیں اور اسی طرح کے بہت سے دوسرے الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم، جن سب کا اس قابل بنایا جانا ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ نئے کرنسی نوٹوں کو ادائیگیوں کے قانونی ذریعے کے طور پر شناخت کر سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان