گذشتہ کاروباری ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ کیلئے مثبت ثابت ہوا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اکتوبر 2014ء) گذشتہ کاروباری ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ کیلئے مثبت ثابت ہوا‘ کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 30ہزار پوائنٹ کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ 86ارب سے زائد روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 70کھرب روپے سے تجاوز کرگیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتہ کا آغاز منفی انداز میں ہوا‘ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس 322.52پوائنٹ کی کمی سے 29383پوائنٹ کی کم ترین سطح تک گر گیا بعد ازاں منگل کے روزسے مارکیٹ میں رونما ہونے والی تیزی کا سلسلہ جمعہ تک برقرار رہا اس طرح ان چار دنوں میں نہ صرف 100انڈیکس میں30100پوائنٹ سے سطح سے بڑھ گیا بلکہ سرمائے کے مجموعی حجم میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتہ کے پہلے روز اسلام آباد دھرنوں کے حوالے سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار تھے ساتھ ہی مختلف منفی اطلاعات نے بھی سرمایہ کاروں کو مزید سرمایہ لگانے سے روک رکھا تھا۔ بعد ازاں سیمنٹ‘ بینکنگ‘ ٹیلی کام‘ فرٹیلائزر سیکٹر میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی انویسٹمنٹ اور خریداری کے رجحان نے مارکیٹ کو مثبت سمت کی جانب گامزن کردیا اور توقعات کے برخلاف تعطیلات کے آغاز سے قبل مارکیٹ تیزی پر بند ہوئی۔

گزشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 397.58پوائنٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں 100انڈیکس 29800‘ 29900‘ 30,000اور 30100پوائنٹ کی 4 بالائی حدوں کو عبور کرگیا اور 29705.65پوائنٹ سے بڑھ کر 30103.23پوائنٹ پر جا پہنچا اس طرح 196.50پوائنٹ کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 20252.52پوائنٹ سے بڑھ کر 20449.02پوائنٹ اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21780.32پوائنٹ سے بڑھ کر 22091.82پوائنٹ پر بند ہوا۔

کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 86ارب 68 کروڑ 72لاکھ 39ہزار 239روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 69کھرب 20ارب 51کروڑ 38 لاکھ 35 ہزار 935روپے سے بڑھ کر 70 کھرب 7 ارب 20 کروڑ 10 لاکھ 75ہزار 194روپے ہوگیا۔ گزشتہ ہفتہ کم ازکم کاروباری لین دین 9 کروڑ 8 لاکھ حص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 7ارب روپے تک محدود رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ کاروباری لین دین 16 کروڑ 84لاکھ شیئرز اور ٹریڈنگ ویلیو 8ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر 1933کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 908کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ‘ 921میں کمی اور 104کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے گل احمد‘ نشاط چونیاں‘ یونائیٹڈ بینک‘ پی ٹی سی ایل‘ پاک الیکٹرون لمیٹڈ‘ لافارج پاک‘ دیوان موٹرز‘ ڈی جی کے لمیٹڈ‘ نیشنل بینک‘ بینک الفلاح‘ عسکری بینک‘ اینگرو فرٹیلائزر‘ پرویز احمد اور النور موڈار سرفہرست رہے۔#

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..