2روزہ Zameen.comپراپرٹی ایکسپو کا شاندار افتتاح

ہفتہ 15 نومبر 2014 22:30

2روزہ Zameen.comپراپرٹی ایکسپو کا شاندار افتتاح

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2014ء)Zameen.comپراپرٹی ایکسپو 2014ء کاشاندار افتتاح کر دیا گیا ہے ۔اس پروقار پراپرٹی کی نمائش کا افتتاح تقریب کے مہما ن خصوصی نیئر علی دادا نے کیا جو کہ ملک و بیرون ملک اپنی تعمیراتی مہارت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ پاکستان میں بھی ان کی بنائی ہوئی پر شکوہ عمارتیں اپنی مثال آپ ہیں۔

یہ امسال پراپرٹی کی سب سے بڑی نمائش ہے جس میں ملک بھر سے رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے ۔ اس ایونٹ میں رئیل اسٹیٹ کی دنیا کے نامور اداروں ، ماہرین ، رئیل اسٹیٹ ایجنسیوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاء نے Zameen.comکی کاوش کی تعریف کرتے ہوئے اس ایکسپو کو پراپرٹی کے شعبہ کی ترقی کیلئے سنگ میل قرار دیا۔

(جاری ہے)

اس ایکسپو کو مقامی ذرائع ابلاغ میں بھی خاصی پزیرائی حاصل ہوئی ۔
تقریب میں ماہرین نے بطور خاص شرکت کی ۔ انہوں نے شرکاء اور سرمایہ کاروں کو پراپرٹی کے بارے میں مفید مشورے دیے ۔ تقریب میں ملک کے نامور اداروں ایڈن بلڈرز پرائیوٹ لمیٹڈ، رائل ریزیڈنشیاء، کامنرز سکائی گارڈنز، ایل ڈی اے سٹی، نیو لاہور سٹی، پیرا گون سٹی، پارک لین ہومز، سہگل اسٹیٹ، پیس برکاء، سٹی ایسوسی ایٹس، سفاری اسٹیٹس اور ڈیف کلیریا نے اپنے پراجیکٹس کی نمائش کی۔

تقریب سے قبل چلائی گئی مارکیٹنگ مہم ، جس میں ملکی ٹیلیویژن پر اشتہارات، ریڈیو پر اشتہارات، بل بورڈزاورسٹریمرز لگائے گئے۔ اس کے علاوہ متعدد تعلیمی اداروں میں لگنے والے بینرز نے بھی عوام الناس کو اس نمائش کے بار ے میں آگاہ کیا تھا۔ اس وجہ سے نمائش کے دن ہر طبقہ سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شر کت کی۔ شرکاء نے "قسمت کا پہیہ"کو گھما کر اپنی قسمت آزمائی۔

اس مقصد کیلئے ملک کی معروف الیکٹرانک کمپنیوں سام سنگ اور ہائیر نے خدمات پیش کیں جس میں بہت سے افراد کی قسمت نے ساتھ دیا اور وہ اپنے ساتھ انعامات لے کر گئے۔ بلاگرز ایونٹ نے اس تقریب میں مزید رنگ بھر دیے ۔انہوں نے مختلف مقابلہ جات میں شرکت کی اور انعامات جیتے ۔ تقریب میں شریک بلاگرز نے اس شاندار نمائش کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے Zameen.comکے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہم اتنی بڑی نمائش کے کامیاب انعقاد پرخوشی محسوس کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نمائش پاکستان میں پراپرٹی کے شعبے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ Zameen.comنے گزشتہ سال حکومت پاکستان کے اشتراک سے پاکستان رئیل اسٹیٹ ایکسپو 2013ء کا انعقاد کیا تھا ۔

اس سال بھیZameen.com دبئی میں منعقد ہونے والے Cityscape Global 2014کا واحدپاکستان آن لائن میڈیا پارٹنر تھا۔یہ ایونٹ عالمی سطح پر پراپرٹی کی دنیا کابڑا ایونٹ تسلیم کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے نامور پراپرٹی کے ادارے شرکت کرتے ہیں۔ ذیشان علی خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں پراپرٹی کے کاروبار کی صورتحال تبدیل ہو رہی ہے او ر ایسے وقت میں جب اس شعبے میں مقابلہ کی فضا ء پیدا ہو چکی ہے تو قومی بلڈرز کو چاہئے کہ وہ اپنے تعلقات وسیع کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نمائش سے مقامی بلڈرز اور ڈویلپرز کو سب سے زیادہ فائدہ ہو گا کہ وہ اپنے تعلقات کو وسیع کریں اور اپنے کام کو عوام کے سامنے بہتر طریقے سے پیش کر سکیں۔
اس موقع پر Zameen.comکی انتظامیہ نے بلاگرز کیلئے خصوصی محفل کا انتظام بھی کیا جس میں بلاگرز کو نمائش سے متعلق تفصیل سے بتایا گیا ۔
نمائش کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ پراپرٹی سے متعلق لاہور میں نمائش کا انعقاد خوش آئند ہیں ۔ انہیں ایک ہی چھت کے تلے مختلف بڑے ڈیلرز سے مشورہ کرکے زمین خریدنے میں آسانی ہوئی ۔ ایسی نمائشیں ہوتی رہنی چاہئیں۔ عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف بڑے پراپرٹی گروپس سے رابطے میں آسانی رہتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے