نئی کاریں مناسب ٹیرف پر درآمد کرنے دینے کی سفارش

اتوار 16 نومبر 2014 23:52

نئی کاریں مناسب ٹیرف پر درآمد کرنے دینے کی سفارش

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2014ء) مسابقتی کمیشن نے پاکستان کے آٹو موبائل سیکٹر میں مسابقت کے فروغ کے لیے مقامی انڈسٹری کی پروٹیکشن کم کرتے ہوئے مناسب ٹیرف پر نئی کاروں کی درآمد کے ذریعے مارکیٹ کو کھولنے کی سفارش کی ہے۔مسابقتی کمیشن کی جانب سے پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری کی کمپیٹیشن امپیکٹ اسسمنٹ اسٹڈی رپورٹ کا عبوری مسودہ جاری کردیا گیا ہے جس پرعوام اوراسٹیک ہولڈرزسے 8 دسمبر تک آراطلب کی گئی ہیں۔

عبوری مسودے کے مطابق پاکستان میں 4 پہیوں کی گاڑی کیلیے قومی معیار اب تک وضع نہیں کیا گیا، 4 پہیوں کی گاڑیوں کے معیار سے متعلق ریگولیشنز نہ ہونے کی وجہ سے مقامی سطح پر تیار کی جانے والی اکثر گاڑیوں میں جدید سیفٹی سہولتوں کا فقدان ہے۔مسابقتی کمیشن نے رپورٹ میں حکومت پر زور دیا ہے کہ آٹو سیکٹر میں اسٹینڈرڈ سیفٹی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایمیشن کنٹرول کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے واضح ٹائم لائن جاری کی جائے، خود آٹو انڈسٹری بھی رضاکارانہ طور پر رائج سیفٹی اور کوالٹی معیارات پر عمل کرے۔

(جاری ہے)

کمیشن نے مقامی انڈسٹری کی پروٹیکشن کم کرنے، مارکیٹ کو زیادہ سے زیادہ نئی گاڑیوں کے لیے کھولتے ہوئے ٹیرف کو مناسب سطح پر لانے اور غیرملکی مسابقت کی سفارش کی ہے۔کمیشن کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں مسابقت بڑھنے سے ملک میں نئی ٹیکنالوجی کی راہ ہموار ہوگی، صارفین کو بہتر چوائس ملے گی، ساتھ ہی قیمتوں میں توازن ہوگا، معیار بہتر ہونے کے ساتھ طلب کے مطابق گاڑیوں کی فراہمی ممکن ہوگی، پاکستان کی آٹو پالیسی کی دیگر گاڑیاں بنانے والے ملکوں کی پالیسیوں سے ہم آہنگ بنایا جائے، بھارت، تھائی لینڈ اور ترکی کی طرح تجارت سے متعلق سرمایہ کاری اقدامات (ٹی آرآئی ایمز)ایگریمنٹ پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے، آٹو پالیسی کو وضع کرنے اور چلانے کے لیے ایس آر او کلچر کی روایت ختم کی جائے۔

گاڑیوں کے میٹریلز اور کمپونینٹ پر انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کا کنٹرول ختم کیا جائے۔ کمیشن نے 5 سال کی ایج لمٹ کو مقامی صنعت میں مسابقت کیلیے بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے معاون قرار دیا اور کہا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی اوپن امپورٹ کی پالیسی گفٹ، پرنسل اور بیگیج اسکیم کے تحت درآمد سے زیادہ فائدہ مند ہوگی۔ مسابقتی کمیشن نے پریمیم (اون منی)کے خاتمے کے لئے مینوفیکچررز اور ڈیلرز پر سخت قوانین کے اطلاق کی بھی سفارش کی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی