دنیا میں 286 ارب پتی خواتین موجود ہیں ‘ ارب پتی خواتین آبادی کی اوسط عمر 61 برس بتائی گئی

منگل 18 نومبر 2014 17:41

دنیا میں 286 ارب پتی خواتین موجود ہیں ‘ ارب پتی خواتین آبادی کی اوسط عمر 61 برس بتائی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) دنیا میں 286 ارب پتی خواتین موجود ہیں ‘ ارب پتی خواتین آبادی کی اوسط عمر 61 برس بتائی گئی ہے اس فہرست میں معمر ترین خاتون فرانسسی کاسمٹیکس کمپنی کی مالکن 92 برس کی للین بتین کورٹ ہیں اور کم عمر ترین ارب پتی خاتون چینی سرمایہ دار کی 33 سالہ بیٹی یانگ یوئی یان ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق، دنیا کے ارب پتی افراد کی کل آبادی 2,325 میں سے ارب پتی خواتین کی آبادی12.3 فیصد پورا کرتی ہے، جبکہ ارب پتی آبادی کے مجموعی سرمایے7.3 کھرب ڈالر میں سے 12.8 فیصد دولت کو ارب پتی خواتین کنٹرول کرتی ہیں۔

شمالی امریکہ سے تعلق رکھنے والی 64 برس کی کرسٹی روتھ والٹن، جان والٹن کی بیوہ ہیں جو دنیا کے سب سے بڑے امریکی ریٹیل اسٹور 'وال مارٹ' کے بانی سیم والٹن کے صاحبزادے تھے۔

(جاری ہے)

جان والٹن 2005ء میں ایک ہوائی حادثے میں مارے گئے تھے جس کے بعد ان کی بیوہ کرسٹی والٹن کو وال مارٹ کے مجموعی اثاثوں میں سے ایک حصہ وراثت میں حاصل ہواتھا۔

رپورٹ میں رواں برس کے لیے ان کے اثاثوں کی کل مالیت کا تخمینہ 37.9 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

کرسٹی والٹن کو شمالی امریکہ کی سب سے دولت مند ترین خاتوں قرار دیا گیا ہے جبکہ فوربز کی فہرست میں کرسٹی والٹن کا نام لگاتار سات برسوں سے دنیا کی امیر ترین خاتون کی حیثیت سے درج ہوتا رہا ہے اور روان برس بھی ان کے پاس یہ اعزاز موجود ہے‘یورپ کی امیر ترین خاتون کی حیثیت سے 92 برس کی للین بتن کورٹ کا نام سامنے آیا ہے جو فرانسسی کاسمیٹیکس صنعت کی مالک ہیں وہ فرانسسی اشرافیہ کے حلقے کی معروف شخصیت ہیں۔

وہ دنیا کی مشہور کاسمیٹک برانڈز' لورئیل پیرس' کے بانیوں کی اکلوتی صاحبزادی ہیں، جنھیں ترکہ میں لورئیل پیرس کی ملکیت حاصل ہوئی رپورٹ میں ان کے ایمپائر کی مجموعی مالیت کا تخمینہ 31.3 ارب ڈالر لگایا گیا ہے انھیں دنیا کی امیر ترین خواتین کی فہرست میں دوسرا نمبر حاصل ہوا ہے‘خام لوہے کے کانوں کی آسٹریلین مالکن 60 سالہ گینا رائن برٹ کو رپورٹ میں آسٹریلیا کی امیر ترین خاتون بتایا گیا ہے وہ 'ہین کوک' گروپ آسٹریلیا کی چیئرمین اور 'فئیر فیکس‘ میڈیا میں سب سے بڑی شئیر ہولڈر ہیں۔

وہ مارگریٹ نکولس اور لینگ ہین کوک کے گھر پیدا ہوئیں 1992 میں والد کے انتقال کے بعد انھوں نے اپنے والد کی فرم ہین کوک کا کنٹرول سنبھالا ان کی مجموعی مال ودولت کا تخمینہ 14.8 ارب ڈالر لگایا گیا ہے لبنانی نڑاد کھرب پتی میکسیکن تاجر کارلوس سلم میکسیکو کی مواصلات کی دنیا پر حکومت کرتے ہیں انھوں نے سمیعہ ضومط سے شادی کی تھی جن سے ان کے چھ بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔

بزنس میگنٹ کی حیثیت سے پہچانے والے مکیسیکن سوداگر کارلوس سلم فوربز کی دولت مند افراد کی فہرست میں 2010 سے 2013تک دنیا کے امیر ترین شخص رہے ہیں۔ دنیا کے امیر ترین سرمایہ کار کارلوس سلم کی تین صاحبزادیاں وینیسا پاولا، ماریا سومایا اور جوہانا مونک سلم ایوب کا نام اس فہرست میں لاطینی امریکہ کی دولت مند ترین خواتین کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے، جن میں سے ہر ایک نے نے اپنے والد کی مال ودولت میں سے اپنے حصے کے طور پر 6.3 ارب ڈالر کا سرمایہ ملا ہے۔

دنیا کی امیر ترین خواتین میں تینوں بہنوں کو چوتھے نمبر پر شامل کیا گیا ہے‘ ارب پتی خاتون یانگ یوئی یان چین کی ایک بہت بڑی کمپنی 'کنٹری گارڈن کی اکثریتی حصص کی مالک ہیں۔ چین کی بہت بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی کنٹری گارڈن کے بانی یانگ گوئے کیونگ نے 2007 میں اپنی کمپنی کے 70فیصد حصص اپنی بیٹی کو منتقل کر دئیے تھے33 سالہ یانگ یوئی یان ہیاپنی مجموعی دولت 6.3 ارب ڈالرکے ساتھ چین کی امیر ترین خاتون بن گئی ہیں.

جبکہ ان کا نام اس فہرست کی سب سے کم عمر ارب پتی کے طور پر بھی شامل کیا گیا ہے‘شری اریسون تاجر ٹیڈ اریسون اور مینا اریسون کے گھر نیویارک میں پیدا ہوئیں انھیں 1999ء میں والد کی وفات کے بعد ترکہ میں کمپنی کے 35 فیصد حصص منتقل ہوئے تھے آج وہ ایک اسرائیلی کاروباری کمپنی'اریسون انوسٹمنٹ' کی مالک ہیں ان کی کل مالیت کا اندازا 4.2 ارب ڈالر لگایا گیا ہے ویلتھ ایکس کی فہرست کے مطابق شری اریسون مشرق وسطی کی امیر ترین خاتون ہیں افریقہ کی معروف کاروباری شخصیت فلورونشو الاکی نجا تیل اور فیشن اور پرنٹنگ کی صنعت سے وابستہ ہیں وہ 'شیرون گروپ' کی مینجنگ ڈائریکٹر اور 'فیمفا آئل لیمیٹڈ' کی ایگزیکٹیو وائس چیرمئین ہیں، وہ ریاست لاگوس میں پیدا ہوئیں۔

63 سالہ فلورونشو کے شوہر وکیل ہین ان کے چار بچے ہیں رپورٹ میں فلورونشو الاکینجا کو نایجیریا کی امیر ترین خاتون قرار دیا گیا ہے، جن کے مجموعی اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ 1.2 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..