وزیراعلی خیبرپختونخوا نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت کردی، آئندہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن متعلقہ یونین کونسل کے پولیس سٹیشن میں کرنے کی بجائے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کرے گی

بدھ 19 نومبر 2014 20:28

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت کردی، آئندہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن متعلقہ یونین کونسل کے پولیس سٹیشن میں کرنے کی بجائے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کرے گی

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی آڑ میں پیدا ہونے والے مسائل بالخصوص دہشتگردی کے خطرات، گاڑیوں کی چوری و سمگلنگ، غیر قانونی سپیئر پارٹس اور کٹ گاڑیوں سے متعلق مشکلات کے پیش نظر انہیں ریگولرائز کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے اس ضمن میں ملاکنڈ کے عوام پر کوئی نیا ٹیکس لگانے کی سختی سے ممانعت کی تاہم ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایکسائز وٹیکسیشن اور کسٹمز کی معاونت سے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی تاکہ ایک جانب ملاکنڈ کے عوام حسب سابق اس سہولت سے مستفید ہوں تو دوسری طرف مسائل بھی جنم نہ لینے پائیں یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران جاری کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی وجہ سے پیدا شدہ مسائل بھی زیر غور لائے گئے اور ضروری فیصلے کئے گئے اجلاس میں صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل، چیف سیکرٹری امجد علی خان، انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی، سیکرٹری محکمہ داخلہ سید اختر علی شاہ، سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی ، سیکرٹری قانون محمد عارفین خان ،وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد اشفاق خان اور تمام ڈویژنوں کے کمشنروں ،محکمہ کسٹمز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن متعلقہ یونین کونسل کے پولیس سٹیشن میں کرنے کی بجائے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کرے گی اور یہ عارضی رجسٹریشن صرف ملاکنڈ تک محدود ہو گی اسی طرح گاڑیوں کی سمگلنگ اور چوری شدہ گاڑیوں کی نشاندہی کرنے والے افراد کیلئے انعامی رقم مختص کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا اجلاس میں بنوں سپورٹس سٹیڈیم کو کھیلوں کیلئے خالی کرکے آئی ڈی پیز اور انکے راشن کے تقسیم کے اُمور بنوں ایئر پورٹ کی خالی عمارت منتقل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیاوزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ وزیرستان آپریشن متاثرین ہمارے مہمان ہیں اور راشن تقسیم کے دوران رونما ہونے والے حالیہ ناخوشگوار واقعات کے پیش نظر ضروری ہو گیا ہے کہ انکی سہولت کیلئے زیادہ بہتر اقدامات کئے جائیں انہوں نے آئی جی پولیس کے اس فیصلے سے اتفاق کیا کہ متاثرین کے اندرونی انتظامی معاملات اور راشن تقسیم میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کیلئے انکے تعلیم یافتہ نوجوانوں میں سے پولیس نفری بھرتی کی جائے اور انہیں تربیت دے کر نگرانی کے اُمور حوالے کئے جائیں تاکہ ریگولر پولیس امن و امان کے دوسرے معاملات پر توجہ دے سکے اور نقص امن کے خطرات کم سے کم سطح پر لائے جا سکیں اسی طرح وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت محکمہ معدنیات اور آبپاشی کے ایک دوسرے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ محکمہ معدنیات والے علاقوں میں ڈیموں کی تعمیر کی صورت میں دریاؤں، ندی نالوں اور پہاڑوں سے نکالی جانے والی ریت، بجری اور دیگر تعمیراتی میٹریل کے معاوضے کی محکمہ معدنیات کوادائیگی محکمہ آبپاشی یا متعلقہ ٹھیکیدار کے ذمہ ہوگی تاکہ اس محکمے کی آمدن بڑھے اور معدنیات کی سائنسی بنیادوں پر تلاش و استفادے کی سرگرمیاں تیزی سے آگے بڑھائی جاسکیں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں اس محکمے کو کان کنی میں سہولت کی آڑ میں لوٹا گیا اور قیمتی معدنیات کی بندر بانٹ ہوتی رہی مگر اب ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا اور معدنیات سمیت صوبے کے وسائل پوری شفافیت کے ساتھ یہاں کی تعمیر و ترقی کیلئے بروئے کار لائے جائیں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں قانونی ابہام کی وجہ سے کافی مسائل پیدا ہوتے رہے اور اسکی وجہ سے سرکاری مشینری جمود کا شکار ہونے کے علاوہ ترقیاتی کاموں میں بھی تاخیر ہوتی رہی مگر اب نظام کی بہتری اور فعالیت کے ساتھ ساتھ ماضی کی خرابیوں کا ازالہ بھی ضروری ہوگیا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ صوبائی وزراء اپنے محکموں کی غلطیوں کا دفاع کرنے کی بجائے غلطیوں کی تصحیح اور ازالہ یقینی بنائیں اورشفافیت پر توجہ دیں تاکہ نظام پوری کامیابی سے چل پڑے اجلاس میں صوبائی وزیر معدنیات ضیا ء الله آفریدی، وزیر آبپاشی محمود خان، سیکرٹری معدنیات،میاں وحید الدین ، سیکرٹری آبپاشی محمد اکبر خان،ڈائریکٹر جنرل معدنیات ڈاکٹر لیاقت علی، ڈائریکٹر جنرل سمال ڈیمز انجینئر محمد اقبال اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ معدنیات اور محکمہ آبپاشی کے اُمور زیادہ مربوط بنانے اور ترقیاتی سکیمیوں اور پالیسیوں پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیااور ضروری فیصلے کئے گئے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او  ورکنگ بارے  آگاہی سیشن منگل کو  ہو گا، مہر کاشف یونس

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ایف ٹی او ورکنگ بارے آگاہی سیشن منگل کو ہو گا، مہر کاشف یونس

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

پالیسیز تشکیل دیتے ہوئے سٹیک ہولڈرز کو شامل مشاورت رکھا جائے، کاشف انور

ملک کو معاشی  مشکلات سے نکالنے  کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے،ایس ایم تنویر

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

دائود ہرکولیس کارپوریشن اور اینگرو کارپوریشن نے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے ری اسٹرکچرنگ منصوبے ..

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے،  میاں زاہد حسین

سعودی سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی