کراچی، دھرنوں ، جلسوں نے ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹر کو بحرانی اور غیر یقینی کیفیت سے دو چار کر دیا ہے،جاوید بلوانی

پیر 24 نومبر 2014 19:07

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) ملک میں جاری بے وقت دھرنوں ، جلسوں نے ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹر کو بحرانی اور غیر یقینی کیفیت سے دو چار کر دیا ہے ۔ یہ بات پاکستان اپیرل فورم کے چےئرمین محمد جاوید بلوانی نے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے مقررہ وقت سے قبل دھرنے اور جلسے نہ صرف ہمارے دارالحکومت اسلام آباد بلکہ ملک بھر میں پھیل گئے ہیں جس سے ملکی معیشت کے ڈھانچے پرمنفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور بیرون ِملک پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں ، جلسوں سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے غیر ملکی خریداروں نے پاکستان میں اپنے دوروں کے شیڈول تبدیل کر دئیے ہیں ۔ ان دوروں کے التواسے آرڈر بھی تاخیر اور منسوخی کا شکار ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دھرنوں ، جلسوں میں حکومت کو معطل کرنے کے نعرے لگ رہے ہیں اور قانونی جنگ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، ان حالات میں غیر ملکی خرید ار پاکستان کے دورے منسوخ کرکے ہمارے حریف ممالک کا رخ کر رہے ہیں جس سے غیر ملکی برامدات پر تباہ کن رجحان غالب آرہا ہے ۔

پاکستان پہلے ہی اپنی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے جس کے نتیجے میں بے روز گاری اور غیر ملکی قرضوں وغیرہ میں تشویش ناک اضافہ ہو گیا ہے ۔ دھرنوں اور جلسوں سے پاکستان کمزور ہو رہا ہے (ملک نوجوانوں پر 53 فیصد انحصار کرتاہے ) ، انہوں نے کہا کہ ہمارے برآمد کنندگان موسم بہار اور خزاں کے آرڈر کے حصول میں عالمی مارکیٹوں میں مسابقت کی جنگ لڑ رہے ہیں ، انہیں حریف ممالک کے برآمد کنند گان سے سخت مقابلے کا سامنا ہے اور اگر ملک میں دھرنے اور جلسے جاری رہے تو نہ صرف غیر ملکی خرید ار موسم بہار اور خزاں کے آرڈر پاکستانی برآمد کنند گان کو دینے کے لیے دو بار سوچے گے ، بلکہ پاکستان کے برآمد کنند گان خطیر رقوم کے برآمدی آرڈر سے مہروم ہو جائیں گے جو پاکستانی برآمدات کے لیے بہت بڑا نقصان ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ ہمارے پڑے لکھے اور مدبر سیاست دان دھرنوں اور جلسوں کے ذریعے سنجیدگی سے ملکی معیشت کو تباہ و برباد اور مفلوج کر رہے ہیں اور انہیں اس ہولناک نتائج کا احساس تک نہیں ہے ۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ سوال کیا کہ ہمارے ملک میں استحکام کب آئیگا اور کہا کہ یہی وقت ہے کہ تمام سیا سی جماعتیں اور اسٹیک ہولڈرز کومل کر ملک کی بہتری اور اقتصادی پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے ایک معیشت کے چارٹر کی طرف کام کرنا چاہیئے تاکہ ملک میں سیاسی استحکام آسکے اور آنے والے سالوں میں عوام اس سے بہترین استعفادہ حاصل کرسکے۔

جاوید بلوانی نے کہا کہ وہ پُر اعتماد ہیں کہ ملک میں ہوش مندی غالب آئے گی اور حکومت ، سیا سی جماعتیں ملک میں جاری سنگین اور نقصان دے حالات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گی اور جنگی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں گی اور ملک و قوم کے وسیع مفاد میں سیاسی تعطل اور جمود کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گی جس سے ملک میں سیاسی استحقام پیدا ہو گا اور ملک معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے