ملک میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں ریکارڈتیزی کا رجحان ،

روئی کی قیمتیں 150 روپے سے200 روپے فی من اضافے کیساتھ 5 ہزار 250 سے 5 ہزار 350 روپے من تک تک پہنچ گئیں

پیر 29 دسمبر 2014 22:52

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)ملک میں اس وقت روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں ریکارڈتیزی کا رجحان ہے ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ روز روئی کی قیمتیں 150 روپے سے200 روپے فی من اضافے کے ساتھ 5 ہزار 250 سے 5 ہزار 350 روپے من تک جبکہ پھٹی کی قیمتیں 100 سے 200 روپے فی 40کلو گرام 2 ہزار 600 سے 2 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئیں ہیں۔چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ سوتی دھاگے اور گرے کلاتھ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے رجحان کے باعث پاکستان بھر میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق سوتی دھاگے اور گرے کلاتھ کے ملنے والے بڑے برآمدی آرڈرز اور اگلے ہفتے کے دوران جرمنی میں ہونے والے ایک ٹیکسٹائل فیئر جس میں 218 پاکستانی ٹیکسٹائل ملز شرکت کر رہی ہیں اور اس فیئر سے متوقع طور پر سوتی دھاگے ،گرے کلاتھ اور ٹیکسٹائل کی دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے ملنے والے بڑے آرڈرز کے باعث ٹیکسٹائل ملز مالکان میں روئی خریداری رجحان میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی (سی سی اے سی) کے اجلاس میں اسٹیک ہولڈرز نے 2014-15کیلئے پاکستان میں کپاس کے پہلے سے مختص پیداواری ہدف 13.4885 ملین بیلز (170 کلو گرام) میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ گومل زئی ڈیم کی تعمیر کی وجہ سے آئندہ سال سے خیبر پختونخواہ میں 2 لاکھ ایکڑ سے زائد پرکپاس کی کاشت شروع ہو نے کا امکان ہے جس سے کپاس کی درآمدات میں بھی کمی واقع ہو گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..