ترقیاتی سکیموں کی جامع پلاننگ کے لئے فنی وانتظامی امور کا خیال رکھا جائے ،ڈویژنل کمشنر

بدھ 28 جنوری 2015 23:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)ڈویژنل کمشنر کیپٹن(ر)نسیم نواز نے ہدایت کی ہے کہ عوامی فلاح وبہبود کی ترقیاتی سکیموں کی جامع پلاننگ کے لئے محکمانہ گائید لائنزودیگرفنی وانتظامی امور کا خیال رکھا جائے تاکہ تعمیراتی مراحل میں کوئی دشواری پیدا نہ ہو۔انہوں نے یہ ہدایت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی(ڈی ڈی ڈبلیو پی)کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں 19کروڑ سے زائد روپے کی لاگت سے حلقہ پی پی 67کے علاقوں قائداعظم پارک،ملک پور،کچی آبادی،خالد بن ولید کالونی،سفیان ٹاؤن،اظہر ٹاؤن،مانانوالہ،مغل پورہ،عباس پارک،رحمان شریف میں سیورلائنز جبکہ حلقہ این اے 76کے چکوک 100گ ب ،101گ ب،119گ ب،53گ ب،54گ ب اور21گ ب میں رورل واٹر سپلائی سکیمز کے تعمیراتی کام کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کھرڑیانوالہ چوک شیخوپورہ روڈ کی تعمیر وبحالی کا منصوبہ منظوری کے لئے پی اینڈڈی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈویژنل کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد کے لئے محکمانہ قواعد وضوابط کے تمام تقاضے پورے کریں۔انہوں نے کہا کہ کوئی منصوبہ تعطل کا شکار نہیں ہونا چاہیے ،کسی قسم کے انتظامی وفنی مسئلے کے بارے میں فوری نشاندہی کی جائے تاکہ اس کے تدارک میں تاخیر نہ ہو۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رائے ظفر عباس بھٹی،ای ڈی اوفنانس مہر رمضان،ڈی او روڈز عبدالخالق،ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور واسا کے افسران نے شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین