ٹیکس ریونیو کیلئے زراعت سمیت دیگر تمام مستثنی شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے،فیصل آباد کے تاجروں کا مطالبہ

جمعہ 30 جنوری 2015 23:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) فیصل آباد کے تاجروں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ مہنگائی کے خلاف عوام کی چیخ و پکار کو سنیں اور مہنگائی و بیروز گاری کے شکنجے میں جکڑی عوام کے زخموں پر مرہم رکھیں اور لا قانویت کا کلچر ختم کرکے ملک میں خود انحصاری کی پالیسی اپناتے ہوئے ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ٹیکس ریونیو کیلئے زراعت سمیت دیگر تمام مستثنی شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے صرف تاجروں پر ہی ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے صدرنجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا ،قائد حاجی شیخ محمد بشیر نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی کہ بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اورسیلز ٹیکس میں اضافہ اور اور تاجروں پرنئے ٹیکس عائد کرنے کی بجائے سیاسی بنیادوں پر معاف کئے گئے اربوں،کھربوں روپے کے وہ تمام قرضے واپس لئے جائیں جوسابقہ حکومتوں نے سیاسی رشوت کے طور پر معاف کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ کتنے دکھ کامقام ہے کہ20 کروڑ کی آ بادی میں صرف 15 لاکھ افراد ٹیکس دہندگان ہیں اور بے حساب دولت رکھنے والے 40 لاکھ سے زائد سرمایہ دار و جاگیردار ، سیاستد ا ن ا ور وزیر مشیر قومی خزانے میں ٹیکس کی ایک پائی جمع نہیں کراتے صرف تاجروں کو ہی ٹیکسوں کی تیز دھار چھری سے زبحہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ہر آدمی ایمانداری و دیانتداری سے اپنے حصہ کا کا ٹیکس نہیں دیگا تب تک ملک میں معاشی ترقی اور استحکام نہیں آیئگا انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اپنے روشن مستقبل کیلئے ملکی معیشت کو ترقی اورمضبوط بنانا چاہتی ہے لیکن یہ اس صورت ممکن ہوگا جب تاجروں کی طرح حکومت اور اسکی مشینری بھی تاجروں سے بھرپور تعاون کریگی تا جر رہنماؤں نے کہا کہ FBR کے غیر ضروری اور سخت رویہ کیوجہ سے تاجروں کیلئے کاروبار کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے IMFسے مزید قرضہ لینا ملکی معیشت پر خود کش حملہ کے مترادف ہوگا اسلئے حکومت IMF کی بجائے اسلامی ممالک سے تعاون حاصل کرتے ہوئے اپنے منشو ر کے تحت ہر قسم کی آمدنی پر ٹیکس لاگو کرے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ