پاکستانی تجارت کو جولائی تا جنوری 13 ارب ڈالر کا خسارہ

جمعرات 12 فروری 2015 13:53

پاکستانی تجارت کو جولائی تا جنوری 13 ارب ڈالر کا خسارہ

اسلا م آ با د ‘کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروی 2015ء) پاکستانی تجارت کا رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں خسارہ 17.96 فیصد کے سال بہ سال اضافے سے 13 ارب 13 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جس کی بڑی وجہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی معیشت کو توانائی کے سنگین بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے یورپی یونین کی جانب سے ملنے والے جی ایس پی پلس کے ثمرات بھی تجارت کو متوازن بنانے میں ناکام رہے بلکہ تجارت کا خسارہ بڑھ گیا۔

پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2014 سے جنوری 2015 تک پاکستانی ایکسپورٹ 3.69 فیصد کمی سے 14 ارب 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک محدود رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات کی مالیت 14 ارب 67 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

(جاری ہے)

زیرتبصرہ مدت کے دوران پاکستان میں27ارب26کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی مصنوعات درآمد کی گئیں جو جولائی تا جنوری 2014 میں 25ارب 80 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی درآمدات سے 5.65 فیصد زیادہ ہے، درآمدات میں نمایاں اضافے اور برآمدات میں کمی کے باعث تجارتی خسارہ گزشتہ مالی سال کے 11 ارب 13 کروڑ 10لاکھ سے بڑھ کر 13ارب13کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

اعدادشمار کے مطابق گزشتہ ماہ درآمدات میں 26 فیصد کمی سے جنوری کا تجارتی خسارہ سالانہ بنیادوں پر 1ارب7کروڑ 70لاکھ ڈالر کم ہوگیا۔گزشتہ ماہ 25.96 فیصدکمی سے 3ارب 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئیں جبکہ جنوری 2014 میں درآمدات 4ارب 13 کروڑ 70لاکھ ڈالر رہی تھیں، اس دوران برآمدات 0.15 فیصد کے معمولی اضافے سے گزشتہ سال جنوری کی 2 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 2 ارب 6 کروڑ 40لاکھ ڈالر رہیں، اس طرح جنوری 2015 کی تجارت کا خسارہ 51.88 فیصد کی کمی سے 99کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک محدود ہوگیا جبکہ جنوری 2014 میں 2ارب7کروڑ 60لاکھ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

حیدری مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح وبہبود کیلئےبھرپور کردار ادا کریں گے، ٹاؤن ناظم

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کاگورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ،مختلف شعبوں سمیت لیبز کا معائنہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2500روپے اضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں   9 ماہ  کے دوران  کمی

ملکی برآمدات ودرآمدات پر پرمال برداری اخراجات کے حجم میں 9 ماہ کے دوران کمی

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی  کی مد میں  وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کی شرح میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 64 ..

عالمی بینک کے  نائب صدر برائے جنوبی ایشیا   مارٹن ریزر  پاکستان پہنچ گئے

عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے

ملک میں  فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر  53 فیصد کی کمی

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں پیر کی دوپہر تک   1077.08    پوائنٹس کا  اضافہ ،  100 انڈکس  72979.17 پوائنٹس  پر پہنچ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے  محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..

فیصل آباد کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کے لئے شہری ترقی کے محکموں میں پائیدار بنیادوں پر روابط ..